ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن ، کیرالامیں 500 نئے گھروں کی تعمیرکرے گا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 7:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،25؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)  کیرالامیں آئے صدی کے سب سے بڑے سیلاب سے لگ بھگ ساڑھے چار سو سے زائد جانیں تلف ہونے کی اطلاعات ہیں ، اور 40 ہزار کروڑ کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک کیرالا کے ساتھ کھڑا رہا ۔ پہلے مرحلے میں ریلیف کے بعد اب تباہ حال کیرالا کی باز آبادکاری کا مرحلہ شروع ہوا ہے ۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن معاون این جی اوز پیپل فاونڈیشن کیرالا اورآ ئیڈیل ریلیف ونگ کے ساتھ ملکر کیرالا کی باز آباد کاری کاکام کر رہا ہے ۔ فاونڈیشن نے 500 نئے گھروں کی تعمیر اور1000گھروں کی مرمت کا کا م اپنے ذمہ لیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے کیرلا میں فاونڈیشن کی جانب سے جاری بازآباد کاری کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد دہلی واقع فاونڈیشن کے صدر دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔ یہ پریس کانفرنس کیرالا سیلاب کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی ۔ ٹی عارف علی نے فاونڈیشن کے بازآبادکاری پروجیکٹ کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہ ہم سیلاب متاثرین کی کئی طرح سے مدد کر رہے ہیں ، جن لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے ایسے 500لوگوں کو 10ہزار تا 35000 روپئے کی مدد کر رہے ہیں ۔ اسکول جانے والے بچوں کے لیے کتاب کاپی اور دیگر چیزوں کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ 100مقامات پر پینے کے پانی کی سہولت مہیا کرائی جا رہی ہے ۔ سیلاب سے تباہ 20کتب خانوں کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ۔ اور عوام کو ہیلتھ کیمپوں کے ذریعے طبی سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہیں ۔عارف علی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اسے قومی آفت کا اعلان کرے ۔ اس سے بازآبادکاری میں آسانی ہوگی ۔ ٹی عارف علی نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی مقامات سڑکوں ، پارکوں ، اور پلوں کی تعمیر نو اور مرمت کاکام حکومت کر رہی ہے لیکن اس وقت گھروں کی تعمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہمارا ریلیف سیل پوری طور پر مصروف عمل ہے ۔ شمالی ہند کے لوگوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں کیرالا کی بڑی مدد کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی تباہی سے دوچار لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے ، لوگوں نے ایک دوسرے کی جان بچانے کے لیے مسجد ،مندر اور گرجاگھروں کے دروازے ایک دوسرے کے لیے کھول دیے ۔ ہمارے والینٹیرس نے267ریلیف کیمپوں کے ذریعے 6000سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے سوا ا لاکھ سے زائد لوگ ہمارے کیمپوں سے مستفید ہوئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔