سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ پر حکومت مکمل متوجہ: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th January 2017, 9:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:17/جنوری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت شعبہئ تعلیم وسائنس کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے اور فنڈز مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ خاص طور پر سائنس کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنے تیار ہے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔ جواہر لال نہرو پلانیٹوریم میں 12.5 کروڑ روپیوں کی لاگت سے نصب نئے ہائی بریڈ پروڈکشن سسٹم کے ذریعہ سیاروں اور ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے حکومت ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں میں سائنس کے تئیں رجحان پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سدرامیا نے بتایا کہ بہت جلد حکومت بنگلور کے علاوہ ہبلی، منگلور، باگلکوٹ اور بیجاپور میں بھی پلانیٹوریم قائم کرکے وہاں سائنس وٹیکنالوجی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں اتنی ترقی کے باوجود آج بھی اندھا اعتقاد برقرار ہے، بلکہ بعض اوقات اندھے اعتقادات بے قابو حدود تک بڑھتے جارہے ہیں، اس کے خلاف عوام میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چاند گرہن اور سورج گرہن ایک مکمل سائنسی عمل ہے، لیکن ان کی مدت کے دوران لوگ گھروں سے باہر نکلنا بھی پسند نہیں کرتے۔ لیکن مزدور طبقات ان تمام امور سے بے پرواہ اپنی گزر برسر کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی تہذیب میں سورج، چاند ستاروں اور سیاروں کی پوجا کی جاتی ہے، لیکن اس کے سائنسی حقائق کو جاننے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدعقیدگی اور توہم پرستی کو بڑھاوا دینے کیلئے کچھ طاقتیں مسلسل سرگرم ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ ان طاقتوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے اور سائنٹفک حقائق کے ذریعہ حالات حاضرہ کا سامنا کرنے کی صلاحیت بچوں میں اجاگر کی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...