اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th November 2018, 12:18 AM | اسپورٹس |

حیدرآباد:28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مانو نے فاتح ریڈ ہلز ٹیم کو ٹرافی عطا کی۔ ٹیم کے اراکین کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔ جبکہ ایم ایم ٹی ٹیم کے اراکین کو سلور میڈلس اور مانو ٹیم اراکین کو برونز میڈلس حاصل ہوئے۔ جناب محمد مجاہد علی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر انچارج، ڈی پی ای اینڈ اسپورٹس نے بتایا کہ ٹورنمنٹ میں مانو، ایم ایم ٹی اور ریڈ ہلز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ابتداء پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے کہا کہ ہر ٹیم کو اپنی قابلیت کے مطابق اور کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ پروفیسر ابوالکلام، صدر نشین اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو اپنے رویہ میں زیادہ سے زیادہ شائستگی اور کھیل میں جوش و خروش کا مشورہ دیا۔ حصہ لینے والی ٹیم ایم ایم ٹی میں عادل، ایس نور، حسیب، مصعب، سلمان، ابراہیم، سلیم اور شیکھر شامل تھے۔ ریڈ ہلز ٹیم میں کے مہیندر، منان، ہاشم، زبیر، ریاض، سیف، علیم اور فیصل اور مانو کی ٹیم میں محمد قاسم، ارشاد احمد، اسد الرحمن، محمد امجدعلی، احتشام شاہد، ساجد مجید، محمد عابد خان، محمد شاہد، محمد حمزہ خان اور عبدالمقیت پر مشتمل تھی۔ پہلے میچ میں ریڈ ہلز ٹیم نے مانوکو25-23 اور 25-17 سے ہرایا، دوسرے میچ میں ریڈ ہلز ٹیم نے ایم ایم ٹی کو 25-20 اور 25-23 سے ہرایا۔ آخری لیگ میچ میں ایم ایم ٹی مانو کو 25-18 اور 26-24 سے ہرایا۔ فائنل میں ریڈ ہلز نے ایم ایم ٹی کو 25-18, 25-21 اور 26-24 سے ہرایا۔ ڈاکٹر حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ڈی پی ای اینڈ ایس نے شکریہ ادا کیا۔ جناب انیس اعظمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...