مغربی موصل میں لڑائی کے دوران 307عام شہری ہلاک: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2017, 10:12 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 17 فروری 2017ء سے 22 مارچ تک شمالی عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے میں داعش کے خلاف لڑائی کے دوران کم سے کم 307 عام شہری جاں بحق اور 273 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترجمان رابرٹ کولفیل نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ہلاکتوں کی تعداد لڑائی میں شامل فریقین کے اعدادو شمار سے کافی مختلف ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں کے دوران مغربی موصل میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اطلاعات آئی ہیں کہ 23 مارچ سے 26 مارچ کے دوران مزید 95 عام شہری مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مغربی موصل میں عراقی فوج اور عالمی اتحادی فوجیں داعش کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ گنجان آباد شہر میں جاری لڑائی کے دوران عام شہریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے حالیہ ایام میں مغربی موصل میں فضائی اور زمینی حملوں کے دوران عام شہریوں کے مارے جانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔عراق میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسن نے ایک بیان میں کہا ہے یہ وہ امریکا کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ بات سامنے آنی چاہیے کہ آیا مغربی موصل میں شہریوں کے قتل عام کا قصور وار کون ہے۔ انہوں نے جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے اور بے گناہ شہریوں کو جنگ کا ایندھن بنانے سے گریز کا مطالبہ کیا۔عراقی حکومت اور ذرائع ابلاغ کیمطابق عام شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار داعش ہے کیونکہ داعش مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کررہی ہے۔اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق مغربی موصل سے گذشتہ مہینے 2 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ اب بھی داعش کے زیر تسلط علاقوں میں چھ لاکھ افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔