اوباما، ہیلری اور سی این این کو بھیجا گیا دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th October 2018, 1:01 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن25اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) امریکہ کی خفیہ سروس، سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اْس نے دھماکہ خیز مواد کے دو پیکٹ پکڑے ہیں جو سابق صدر براک اوباما اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو بھجوائے گئے تھے۔

سی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو بھیجا جانے والا پیکٹ منگل کی شام نیویارک میں پکڑا گیا، جبکہ سابق صدر اوباما کو روانہ کیا جانے والا مواد منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی واشنگٹن ڈی سی سے پکڑ لیا گیا۔

سی آئی اے نے دھماکہ خیز مواد پکڑے جانے کے مقامات کو تحقیقات کے لیے سیل کر دیا ہے۔ان دونوں شخصیات کے علاوہ ایسا ہی مواد ارب پتی تاجر جارج سورس اور نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں واقع سی این این کے دفتر کو بھجوایا گیا ہے۔ سی این این کے دفتر کے میل روم میں اس مواد کی موجودگی کی اطلاع پر فوراً دفتر کو خالی کروا لیا گیا۔سی این این کو بھیجا گیا مواد ایک لفافے میں بند تھا جس پر جان برینن کا نام درج تھا۔ جان برینن سابق صدر اوباما کے دور میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے اور وہ صدر ٹرمپ کے سخت ناقدین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جوابی اقدام کے طور پر جان برینن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی تھی۔نیو یارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے ایک ہنگامی نیوز کانفرنس کے دوران اسے دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا ہے۔

تاہم، نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن اور اْن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے گھر کے قریب پائے جانے والے دھماکہ خیز مواد والا پیکٹ بالکل ویسا ہی تھا جو گزشتہ پیر کو امریکہ کے ایک ارب پتی جارج سورس کے گھر کے باہر میل بکس میں پایا گیا تھا۔سی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پیکٹ جن شخصیات کے نام بھیجے گئے تھے یہ اْن تک نہیں پہنچ پائے اور یوں ان شخصیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے ایک بیان میں سابق صدر اوباما، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر شخصیات کو دھماکہ خیز مواد بھیجے جانے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تاہم، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں 6 نومبر کو ہونے والے مجوزہ وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں ریپبلکن پارٹی کے راہنماؤں نے ہیلری کلنٹن، براک اوباما، جارج سورس اور سی این این پر سخت تنقید کی تھی جن میں خود صدر ٹرمپ بھی پیش پیش تھے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متعدد راہنماؤں کو بھیجے گئے دھماکہ خیز مواد کے ان واقعات سے ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔