یورپی یونین ترکی کے بغیر نامکمل ہے: ایردوآن

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 11th January 2017, 8:41 PM | عالمی خبریں |

انقرہ11جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین ترکی کی رکنیت کے حوالے سے معطل شُدہ مذاکراتی عمل پھر سے شروع کرے۔ ایردوآن کا کہنا ہے کہ ترکی کے بغیر یورپی یونین نامکمل ہے۔رجب طیب ایردوآن نے واضح اندازمیں کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ طے کردہ معاہدے کے تحت فوری طور پر ترک شہریوں کے لیے شینگن ممالک کے ویزہ فری سفر کی اجازت دے۔ گزشتہ برس مارچ میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ترکی کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ اپنے ہاں سے مہاجرین کو غیرقانونی طورپربحیرۂ ایجیئن عبور کر کے یونان پہنچنے سے روکے جب کہ اس کے بدلے میں دیگرمراعات کے علاوہ ترک شہریوں کے لیے شینگن ممالک کے ویزہ فری سفر کا وعدہ بھی کیاگیاتھاجس پراب تک عمل درآمدنہیں ہو پایا ہے۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری کریک ڈاؤن کی آڑ میں حکومت مخالف عناصرکے خلاف کارروائیاں، دہشت گردی سے متعلق سخت قوانین اور آزادیء اظہار پر قدغنیں ختم ہونے کے بعد ہی ویزا فری انٹری سے متعلق یورپی وعدے پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں ایردوآن نے ایک بار پھر یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، یورپی یونین ترکی کے لیے اب بھی بہترین اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔ تاہم یورپی یونین کی بے ربط پالیسیاں اور ہمارے ملک کی بابت دوہرے معیارات کو اندھے بن کرقبول نہیں کیاجاسکتا۔ترک وزیرخارجہ مولودچاوُش اولو کا کہنا ہے کہ یورپی یونین رکنیت کے حوالے سے مذاکرات میں حائل مصنوعی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے مزید وضاحتیں کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انقرہ حکومت ترک شہریوں کے لیے یورپ میں داخلے کے لیے ویزے کی پابندی جلد ختم ہو جانے کی امید کر رہی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترکی کی آبادی 80 ملین ہے، جب کہ ترکی میں سیاسی افراتفری اور رجب طیب ایردوآن کے سخت طرز حکومت کی وجہ سے متعدد صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ترک شہری یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور ایسے میں ترکی کے لیے ویزے کی پابندیاں ختم کرنے پر متعدد یورپی ممالک کی جانب سے مخالفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...