وی وی پی پی اے ٹی مشینوں کی ناکامی کو روکنے کے لئے الیکشن کمیشن نے کی تبدیلی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th August 2018, 3:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :12/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) خراب موسم والی جگہوں پر پیپرٹریل مشینوں کی ناکامی کو روکنے کے لئے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں جن میں برعکس کنٹراسٹ کے اوپر ایک چھوٹا سا ڈھکن لگانا اور ایسا پیپررول لگانا شامل ہے جو نمی کو نہیں سوکھتا۔یہ معلومات چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے دی۔کیرانہ اور بھنڈارا گودیاسمیت چار لوک سبھا سیٹوں اور 10اسمبلی سیٹوں پر حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ويويپی اے ٹی مشینوں کی وسیع پیمانے پر ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن کی تکنیکی ماہر کمیٹی نے ’بنیادی وجہ تجزیہ کو انجام دیا۔ راوت نے کو بتایا کہ کمیٹی نے پایا کہ پیپر ٹریل مشین کے کنٹراسٹ سینسر پر پڑنے والی سیدھی روشنی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے یہ بھی پایا کہ کچھ پیپررول نمی کو جذب کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے ويويپی اے ٹی مشین میں نتائج کوپرنٹ کرتے وقت پیپر ٹھیک سے نہیں گھوم پاتا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کچھ عام تبدیلی کئے ہیں۔کنٹراسٹ سینسر کے اوپر ایک چھوٹا سا ڈھکن لگایا گیا ہے تاکہ اگر اسے براہ راست روشنی میں رکھا جاتا ہے تو اس میں خرابی نہ آئے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) ایک الیکٹرانک آلہ ہے جسے گرمی اور نمی سے مسئلہ نہیں ہے بلکہ پیپرٹریل مشین کے حصے الیکٹرو مکینیکل ہیں جو اس کے کام کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان مشینوں کے ڈویلپر کمپنی يسيايیل نے تجویز دی ہے کہ زیادہ نمی والی جگہوں کے لئے الیکشن کمیشن کوایسا پیپر خریدنے چاہئے جس میں نمی نہ سوکھے۔سی ای سی نے بتایاکہ ہم نے نمی والے مقامات کے لئے ایسا کاغذ خریدا جو نمی سے بے اثر رہتا ہے۔ويويپی اے ٹی وہ مشین ہے جو ووٹ ڈالنے کے بعد پارٹی کے انتخابی نشان والی ایک پرچی دے کر بتاتی ہے کہ آدمی نے ووٹ کسے دیا ہے۔ووٹ ڈالنے کے بعد یہ پرچی نکل آتی ہے اور صرف سات سیکنڈ کے اندر ہی یہ ایک باکس میں گر جاتی ہے۔ووٹر اسے اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...