1806 ویلور سپاہی بغاوت پر بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم کا پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے چنئی میں اجراء

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th November 2018, 8:40 PM | ملکی خبریں |

چنئی،13؍نومبر ( پریس ریلیز؍ایس او نیوز) پاپولرفرنٹ آف انڈیا تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے گزشتہ 10نومبر کو ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہد حضرت ٹیپوسلطان ؒ کے یوم سالگرہ کے موقع پر چنئی پری میٹ میں واقع پاپولر فرنٹ جنوبی چنئی ضلعی دفتر میں انعقاد کئے گئے ایک تقریب میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد اسماعیل نے سن 1806ویلورسپاہی بغاوت پر بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر خصوصی مہمان کے طور پر مدعو حکومت تمل ناڈو گورنمنٹ میوسیم کے سابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر جے راجا محمد نے ڈاکو منٹری کی پہلی کاپی حاصل کی۔ تقریب کی صدارت پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی نائب صدر ایم محمد شیخ انصاری نے کی ، ریاستی سکریٹری محمد فیاض نے تمام شرکا ء کا استقبال کیا۔تقریب میں مجاہد آزادی ایم محمد مصطفی،NCHROقومی صدر اے مارکس، ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحمید بطور خصوصی مہمان شریک رہے اور ویلور غدر اور حضرت ٹیپو سلطان ؒ اور ویلور غدر کی تاریخ پر تقاریر کیں۔اس موقع پر ماہر تعلیم، محققین،دانشوران اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...