راجیو گاندھی یونیورسٹی کی منتقلی کیلئے آج تاریخ کا تعین: شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th March 2017, 2:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:18/مارچ(ایس او نیوز)شہر کے راجیوگاندھی ہیلتھ سائنسس یونیورسٹی کو رام نگرم منتقل کرنے پر گورنر کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں کیاگیا ہے، بلکہ طے شدہ پروگرام کے تحت کل یونیورسٹی کو منتقل کرنے کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر توانائی اور رام نگرم ضلع کے انچارج وزیر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کل صبح گیارہ بجے رام نگرم کے ریوینیو بھون میں یونیورسٹی کے آغاز کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کو منتقل کئے جانے پر گورنر نے روک لگا رکھی ہے، یہ خبریں سراسر افواہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنتادل (ایس) بی جے پی مخلوط حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ہی راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کورام نگرم منتقل کرنے کا تیقن دیاتھا۔ اس وقت سے بھی وہ اس یونیورسٹی کو منتقل کرنے کی مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے مکمل انفرااسٹرکچر کی تعمیر کیلئے درکار نجی اور سرکاری زمین کو اکوائر کرنے کیلئے پہل کی جاچکی ہے۔زمین اکوائرکرنے  کے سلسلے میں بعض کسانوں کو مناسب معاوضہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں یونیورسٹی کے عہدیداروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کی موجودگی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تعمیر کی پوری ذمہ داری محکمہئ تعمیرات عامہ لے گا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کیلئے جو بھی زمین حاصل کی جائے گی، اس کیلئے کسانوں کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کیلئے بھی ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کیلئے بنیادی ڈھانچہ مہیا کرانے کا کام بہت پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ ضلع کے انچارج وزیر ہونے کے ساتھ وہ میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کے ہمراہ عنقریب گورنر واجوبھائی والا سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں حکومت کا موقف واضح کریں گے۔ حال ہی میں گورنر سے ہوئی ملاقات کے دوران بھی گورنر نے اس مجوزہ یونیورسٹی پر اپنی طرف سے کسی طرح کے اعتراض کی خبروں کو مسترد کردیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...