ہاشم پورہ سانحہ پر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ دیر سے آیا ہوا ایک درست فیصلہ : مولاناارشدمدنی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 1st November 2018, 11:41 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،یکم نومبر( پریس ریلیز ؍ایس او نیوز)یہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھافیصلہ ہے جو دیر آید درست آید کا مصداق ہے مگر اس سے انصاف کو سربلندی حاصل ہوئی ہے ،یہ الفاظ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی کے ہیں جو انہوں نے ہاشم پورہ قتل عام معاملہ پر آج دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ 31برس کے طویل انتظار اور قانونی جدوجہد کے بعد متاثرین کو انصاف مل گیا اور خاطیوں کو ان کے گناہوں کی سزامل گئی ، مولانا مدنی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک ملک بھرمیں25 ہزارسے زائد فسادات ہوچکے ہیں لیکن بیشتر معاملوں میں متاثرین کو انصاف سے محروم رکھا گیا اس تناظرمیں انہوں نے وضاحت کی کہ اگر آزادی کے فورا بعد ہوئے جبل پورجیسے بھیانک فسادات میں خاطیوں کو سزامل جاتی اور قانون و انصاف کے معیارکو برقراررکھا جاتا تو اس کے بعد وقفہ وقفہ سے مسلسل ہونے والے فسادات کو رونماہونے سے روکا جاسکتا تھا اور ان فسادات کے دوران جو ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور کروڑوں اربوں کی املاک کا نقصان ملک کوہوا اس سے بچاجاسکتا تھا ،ساتھ ہی فرقہ پرستی کو پھلنے پھولنے سے بھی روکا جاسکتا تھا ، مگر افسوس! جہاں کہیں بھی اس طرح کے واقعات ہوئے تو انہیں ہمیشہ تعصب کی عینک سے دیکھا گیااور انتظامیہ وحکومتی سطح پر متاثرین کے ساتھ امیتاز کا رویہ اپنا کر خاطیوں کی درپردہ حوصلہ افزائی کی گئی جس کے خطرناک نتائج اب سامنے آچکے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اسی معاملہ کو دیکھیں پہلے ہی دن سے سب کچھ آئینہ کی طرح صاف تھا عینی شاہدین تھے جو چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ پی اے سی نے عمداًاس قتل عام کو انجام دیا ہے مگر انصاف کے حصول میں 31برس کا طویل عرصہ صرف ہوگیا ، مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں ہے کہ ایک ہی معاملہ میں ایک عدالت تمام خاطیوں کو باعزت بری کردیتی ہے تو دوسری عدالت انہیں خاطی قراردیکر سزاسناتی ہے ، انہوں نے آخرمیں کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ پر ہمارااعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور ہم اکثرمواقع پر یہ کہتے آئے ہیں کہ جو کام حکومتوں کو کرنا چاہئے تھا وہ عدلیہ کررہی ہے ، ہاشم پورہ واقعہ اس کی روشن مثال ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مانناہے کہ انصاف کا دوہرا پیمانہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ اگر کوئی مجرم ہے اور اس کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو وہ خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہواورکسی بھی رتبہ یا منصب پر فائز ہواسے سزاملنی چاہئے ، ،قابل ذکر ہے کہ 2015میں دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے تمام خاطیوں کو کلین چیٹ دیدی تھی تو اس کے فورابعد مولانا مدنی نے اترپردیش کے اس وقت کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوسے ملاقات کرکے اس فیصلے کے تناظر میں گفتگوکی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت مثاثرین کی مالی امدادکرے ، اہم بات یہ ہے کہ مولانا مدنی کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اکھلیش سرکارنے نہ صرف 48 متاثرین کو پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امدادفراہم کی تھی بلکہ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس معاملہ میں زیریں عدالت کے فیصلہ کے خلاف اترپردیش حکومت ہائی کورٹ میں اپیل کریگی ۔چنانچہ اس روز کی ملاقات میں جو فیصلہ لیا گیا دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کی شکل میں اس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...