بی جے پی کا جواب دینے سدرامیا کی تیاری، پچھلی حکومت کے گھپلے منظر عام پر لانے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th August 2017, 9:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:4/اگست(ایس  او نیوز)  ڈی کے شیوکمار کے ٹھکانوں پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں سے پیدا شدہ صورتحال میں بی جے پی کے پروپگنڈہ کو ناکام کرنے کے سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنی کابینہ کے سینئر رفقاء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ شیوکمار کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کی خبروں کو ملک بھر میں پھیلاکر ملک میں کانگریس کو بدنام کرنے کیلئے بی جے پی نے جو طریقۂ کار اپنایا ہے ، وزیر اعلیٰ نے اس کا جواب دینے واضح حکمت عملی اپنانے پر زور دیا اور وزراء کو ہدایت دی کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی کو ضرور اس کا سبق سکھانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی مشورہ کیا کہ پچھلی بی جے پی حکومت کے دور میں جو بھی دھاندلیاں ہوئی ہیں ان کی تحقیقات از سر نو شروع کرائی جائیں، اور ان لیڈروں کے گھروں پر فوری طور پر لوک آیوکتہ ، اے سی بی اور سی آئی ڈی کے چھاپوں کی تیاری کی جائے۔ساتھ ہی چھاپوں کے دوران جو کچھ بھی برآمد کیا جائے گا اسے میڈیا کے ذریعہ اچھالا جائے۔ مختلف گھپلوں کے تعلق سے اب تک بی جے پی لیڈروں کے جو بھی دستاویزات حکومت کے پاس ہیں حکومت نے ان تمام کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بی جے پی قائدین کی ساکھ متاثر کی جاسکے ۔ میٹنگ میں ریاستی وزراء ٹی بی جئے چندرا، کاگوڈ تمپا، بسوراج رایا ریڈی، ایم بی پاٹل، ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا اور ایچ آنجنیا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...