عالمی کنڑا کانفرنس کو بڑے پیمانے پر منانے حکومت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th July 2017, 11:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ جولائی(ایس او نیوز) ریاست میں سنگین خشک سالی کے سبب ہونے والے نقصانات اور دیگر حالات کے پیش نظر عالمی کنڑا کانفرنس کے اہتمام کو لے کر کنڑا ادیبوں اور شعراء کے درمیان اختلافی ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ حالات کے سدھار کے بعد اس کانفرنس کا اہتمام کیا جائے تو دوسری طرف بعض لوگوں نے کانفرنس کو آگے بڑھانے کا مشورہ دیتے ہوئے سادگی سے اس کا اہتمام کرنے حکومت سے اپیل کی ہے۔ ریاستی حکومت نے تیسری عالمی کنڑا کانفرنس داونگیرے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج اس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہئ خیال کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے طلب کی گئی میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف اکادمیوں کے صدور، ادباء، شعراء اور دانشور شریک رہے۔ ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ پہلے سے زیادہ شاندار پیمانے پر اس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ نے میٹنگ کے دوران تفصیلی بات چیت کی اور کانفرنس میں جن فیصلوں کو منظوری ملنی چاہئے، اس پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کو بہت بڑے پیمانے پر منعقد کرنے بعض ادیبوں کے مشوروں کو منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کانفرنس کے اہتمام میں کسی طرح کی کمی نہ رہے حکومت یہ واضح طور پر یقینی بنائے گی۔ میٹنگ میں شریک بیشتر ادباء نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کو اپنی طرف سے مشورے دئے۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر دیہی ترقیات ایچ کے پاٹل، وزیر باغبانی ایس ایس ملیکارجن، وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچر اوما شری، وزیر سیاحت پریانک کھرگے، چیف سکریٹری سبھاش کنٹیا، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر منوبالیگار، مختلف اکاڈمیوں کے صدور معروف کنڑا ادباء چندر شیکھر پاٹل، چدانند مورتی، ہمپا ناگراجیا، کملا ہمپنا، ویر بھدرپا، پروفیسر ملیکاگھنٹے، سابق وزراء بی ٹی للیتا نائک، لیلا دیوی آر پرساد وغیرہ شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔