منتری مال کو منہدم کرنے پر بی بی ایم پی کا غور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th January 2017, 9:17 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور:17/جنوری(ایس او نیوز) شہر میں کل دوپہر منتری مال کے عقبی حصہ کی دیوار گرجانے کے بعد اس مال کو دی گئی آکیو پینسی سرٹی فکیٹ منسوخ کردی گئی اور مال کو بے مدت بند کردینے کا فیصلہ لیا گیا۔ بتایاجاتاہے کہ بی بی ایم پی کے حلقوں میں اب اس بات پر بحث شروع ہوگئی ہے کہ بی بی ایم پی کے اس مال کو جلد از جلد منہدم کردیا جائے۔ بی بی ایم پی کے جوائنٹ کمشنر پی آر پلنگپا نے کہاکہ اس سلسلے میں بی بی ایم پی کے شعبہئ انجینئرنگ اور دیگر ماہرین کی کمیٹیاں منتری مال کی دوسری اور تیسری منزل کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔ اس جائزہ کی تکمیل کے بعد ہی بتایاجاسکتا ہے کہ اس مال کو برقرار رکھا جائے اور جلداز جلد دیوار گرنے کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اسے کم کیا جائے، بصورت دیگر اس مال کو گرادیا جائے۔ جوائنٹ کمشنر نے بتایاکہ ماہرین کی طرف سے عمارت کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ بی بی ایم پی افسران نے بتایاکہ کل دیوار گرنے کے سبب جو نقصانات ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی منتری مال کے ڈھانچہ کو جو خطرہ لاحق ہے اس کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام شروع کردے گی۔ منتری مال کی تیسری اور چوتھی منز ل کے عقبی حصہ میں کل دیوار کے اچانک گرجانے کی وجہ سے کل ہی سے مال کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ مال کا جائزہ لینے کے بعد اگر یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ یہ عمارت استعمال کے قابل نہیں ہے تو بی بی ایم پی بلامروت اسے منہدم کرنے کے احکامات صادر کرسکتی ہے۔ تاہم بی بی ایم پی کمشنر کی طرف سے اس مال کو دی گئی اجازت منسوخ کرنے کے فیصلے کے سبب اس سے نمٹنے میں تاخیر کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...