سیمی فائنل میں کانگریس کی شاندار فتح ، بی جے پی رسوا ، لوک سبھا انتخابات سے قبل نریندر مودی کے خلاف راہل گاندھی کی پہلی اہم جیت ، 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :11/ڈسمبر ( ایس او نیوز) 2019ء کے لوک سبھا انتخابات سے قبل حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے لیے وقار کا مسئلہ سمجھے جانے والے پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں بی جے پی کو سخت ہزیمت اٹھانی پڑی جب اپوزیشن کانگریس نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھاری اکثریت سے فتح کے ساتھ بی جے پی سے اقتدار چھین لیا ۔ مدھیہ پردیش میں انتہائی سخت مقابلہ کے درمیان کانگریس کو بی جے پی پر سبقت حاصل ہوچکی ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس ریاست میں گزشتہ 15سال سے برسراقتدار بی جے پی سے حکومت چھین لے گی ۔ اس طرح ایک طویل وقفہ کے بعد تین ہندی ریاستوں میں اس کی حکومت قائم ہوگی ۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں علاقائی جماعت ٹی آر ایس نے کانگریس کے زیرقیادت اپوزیشن اتحاد عوامی محاذ کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں میزونیشنل فرنٹ نے کانگریس کو شکست دے کر 10سال کے وقفہ کے بعد اقتدار پردوبارہ قبضہ کرلیا۔ جس کے ساتھ ہی شمال مشرقی کی تمام سات ریاستوں سے کانگریس اقتدار کا صفایاہوگیاہے ۔ 90رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی کانگریس کو 62اور بی جے پی کو صرف 13نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ اپوزیشن جماعت کی دو تہائی اکثریت سے فتح کے بعد بی جے پی کے چیف منسٹر رمن سنگھ نے گورنر کو استعفیٰ پیش کردیا۔ انہوں نے بی جے پی کی بدترین شکست کی ذمہ داری سے اپنی پارٹی کی قومی قیادت کو بری رکھتے ہوئی کہاکہ ریاستی مسائل اور ایجنڈوں پر انتخابات لڑے گئے تھے جس کا دہلی سے کوی تعلق نہیں ہے ۔ 200رکنی راجستھان اسمبلی میں کانگریس کو 100سے زائد نشستوں پر فتح حاصل ہوچکی ہے ۔ بی جے پی کو تقریباً 60نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ کانگریس کے فاتح امیدواروں میں جوہری لعل جاٹ، پرشانت بیرورشامل ہیں ۔ راجستھان میں کانگریس کی فتح کو اشوک گہلوٹ اور سچن پائلٹ کے درمیان اتحاد کا مظاہرہ سمجھاجارہاہے ، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس کل منعقدہوگا۔ جس میں آئندہ چیف منسٹر کے انتخاب پر غور کیاجائے گا، جس میں شرکت کرنے والے اے آئی سی سی مبصرین ہائی کمان کو رپورٹ پیش کریں گے اور چیف منسٹر ا نتخاب کانگریس صدر راہول گاندھی کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ 230رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لیے دو جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے میں کانگریس کو 117اور بی جے پی کو 106نشستوں پر سبقت ہے ۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے کہاکہ ان کی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوجائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...