ریاست میں کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئے گی:سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th May 2017, 2:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/مئی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیانے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات کا سامنا کانگریس متحد ہوکر کرے گی،اور سبھی قائدین مل کر پارٹی کو اقتدار پر لانے کیلئے کام کریں گے۔ انتخابات کی قیادت بھلے ہی وہ کریں گے لیکن وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے کیا جائے گا۔ انتخابات سے قبل ان امور پر توجہ دے کر وہ عوام میں انتشار پیدا کرنا نہیں چاہتے بلکہ ان کی کوشش یہی ہوگی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو بھی منصوبے لاگو کئے گئے ہیں ان کو پوری امانت داری کے ساتھ عوام تک پہنچایا جائے اور انہی کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں پارٹی کو اقتدار تک پہنچایا جائے، ریاست کے سبھی قائدین مل کر پارٹی کو اقتدار پر برقرار رکھیں گے۔سدرامیا نے کہاکہ ریاستی بی جے پی اختلافات کی وجہ سے بکھر چکی ہے، انہیں اختلافات پردہ پوشی کیلئے بی جے پی قائدین گروپوں میں بٹ کر خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا ناٹک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جھوٹ بولنے کے سبھی ریکارڈ توڑچکی ہے۔ ایسا لگتاہے کہ بی جے پی کو سیاسی میدان میں صرف جھوٹ بولنے کی تربیت ہی دی گئی ہے۔سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف جاری جنتکل کانکنی معاملہ کی تحقیقات کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سے ریاستی حکومت کا کچھ لینا دینانہیں۔انہوں نے اس الزام کی تردید کی کہ وہ انتقامی سیاست کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے اشارہ دیاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ کوپل کے کسی حلقہ سے چناؤ لڑ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک سوال پر سدرامیا نے جواب دیا کہ اگر موقع ملتا ہے تو وہ اس ضلع کے کسی حلقہ سے انتخاب لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...