بھٹکل بندرگاہ پر لائٹ فشنگ  کو لےکردو ماہی گیرگروہوں کے درمیان ہنگامہ : افسران اور پولس کی مداخلت ،فی الحال لائٹ فشنگ پربریک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:02؍فروری (ایس او نیوز)لائٹ فشنگ (ضیائی ماہی گیری )معاملےکو لے کر دوگروہوں کے درمیان چل رہا تنازعہ سنیچر کو بھٹکل بندرگاہ پر ہنگامہ کا سبب بنا۔ ایک گروہ کسی حالت میں لائٹ فشنگ کرنے نہیں دینے کی ضد کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہائی کورٹ سے صادر کئے گئے فیصلے کو نافذ کرنے کامطالبہ کیا۔

سنیچر کی صبح ’مستیاشری ‘ نامی ماہی گیر بوٹ مچھلیوں کو خالی کرنے بندرگاہ پرپہنچی تو چھوٹی کشتیوں اور فشنگ بوٹ کے ماہی گیر وں نے اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ لائٹ فشنگ پرپابندی ہونے کے باوجود اسی طریقہ پر مچھلیوں کا شکار کرنا ٹھیک نہیں ، یہ پورے ماہی گیروں کے مستقبل کا سوال ہے، اس تعلق سے کئی بیٹھک کرتےہوئے لائٹ فشنگ نہیں کرنےکافیصلہ لیا گیا ہے، اس کے باوجود جنریٹر کا استعمال کرتےہوئے مچھلیوں کا شکار کرکے لایاگیا ہے، ہم کسی حال میں مچھلیوں کو نکالنے نہیں دیں گے کہتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔ لائٹ فشنگ کے بوٹ مالکان نے احتجاجیوں کو سمجھانے کی  ناکام کوشش کی ۔جائے وقوع جب حالات کشیدہ ہونے لگے تو ساحلی تحفظ دستہ کے انسپکٹر سریش نایک ، بھٹکل دیہی پولس تھانہ ایس آئی روی اپنے عملے کےساتھ پہنچ کر ماہی گیروں کی شکایت و مسائل کو سماعت کرنےکی کوشش کی ۔

احتجاجیوں نے اس موقع پر محکمہ ماہی گیر کے افسران کو جائے وقوع آنے کے لئے ضد پر اڑے رہے تو کچھ دیر بعد بھٹکل ماہی گیر محکمہ کے معاون ڈائرکٹر رو بندرگاہ پہنچ کر لائٹ فشنگ بوٹ مالکان اور احتجاجیوں کی میٹنگ کرتے ہوئے لائٹ فشنگ کے متعلق ہائی کورٹ  کی طر ف سے منظوری دئیے جانےکے فیصلے کی طرف توجہ دلائی ۔ عدالتی حکم نامےمیں موجود شرائط کو بتاتے ہوئے صرف 25کے وی قوت کے جنریٹر اور 45 ملی میٹر کا جال استعمال کرتے ہوئے 12ناٹیکل میل دور ، ہر اماوس سے پہلے اور بعد والے 5دنوں میں یعنی مہینےمیں کل 10دن فرشین بوٹ والوں کو ماہی گیری کی اجازت ہونے کی جانکاری دی ۔

آفیسر کی جانکاری کے بعد احتجاجیوں نےان کی باتوں  سے متفق نہ ہوتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کےفیصلے پر پوری طرح عمل نہیں کیاجارہاہے، 25کے وی جنریٹر سے زیادہ قوی جنریٹرس کو استعمال کیا جارہاہے، بعض دفعہ 12ناٹیکل میل کے حدود میں ہی ماہی گیری کی جارہی ہے، اور سوال کیا کہ بوٹ والے کتنے دن تک جنریٹر کا استعمال کرتے ہیں اس کا حساب کون لگائے گا؟ اور بھٹکل میں صرف 19-20فرشین بوٹ ہی رجسٹرڈ ہیں ، گہرے سمندر میں ماہی گیری کی منظوری لینے والوں کو لائٹ فشنگ کاموقع نہ دیں، ورنہ ہائی کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی ہونے کی بات کہتے ہوئے اپنا سخت اعتراض جتایا۔

 لائٹ فشنگ بوٹ مالکان نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک برس پہلے ہی گہرے سمندر میں مچھلی شکار کی اجازت کے لئے عرضی دے چکے ہیں، پیٹ کے لئے کام جاری رکھنا مجبوری ہے، ہر ایک کے لئے قانون  پیش کرنا ممکن نہیں ہے، ماہی گیروں کے درمیان آپسی تال میل ہونا ضروری ہے، اگر آپ کی  طرح ہم بھی بات کریں تو پھر کہنا پڑے  گا کہ مشینی بوٹ والے ماہی گیری کے دوران کتنا قانون کا پاس و لحاظ کرتے ہیں اس کی بھی جانچ ہونی چاہئے کہتے ہوئے پلٹ وار کیا۔ مخالف و موافق کے ہنگاموں سے کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔

افسران کی مداخلت سے دونوں گروہوں کے درمیان سمجھوتہ کرتے ہوئے آخر میں  فیصلہ لیا گیا کہ جو بھی لائٹ فشنگ بوٹ سمندر میں گئےہیں انہیں واپس بلا بھیجاجائے اور مچھلیوں کو خالی کرنے کا موقع دیاجائے۔ جو کچھ کمائی ہوتی ہے اس میں سے مندر کو عطیہ کے طورپرعطاکیا جائے  اور اگلے فیصلے تک کوئی بھی بوٹ لائٹ فشنگ کے لئے سمندر میں نہیں اترنے کا متفقہ فیصلہ لیتے ہوئے میٹنگ کا اختتام ہوا۔

محکمہ ماہی گیر کے معاون ڈائرکٹر روی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ فی الحال لائٹ فشنگ کو روکنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگل کو دوبارہ دونوں گروہوں کے ساتھ میٹنگ کرنےکے بعد آگے کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔