راہول گاندھی نے کہا ملک میں محبت اورنفرت کے درمیان ہورہا ہے مقابلہ ،مجلس کو بھی بنایا نشانہ ، کہا؛ مجلس مودی کی مددکررہی ہے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st October 2018, 11:40 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد 20/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں دو طرح کے نظریات کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جواس ملک کو باٹنے کا کام کر رہے ہیں تو دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو ملک کو جوڑنے کاکام کر رہے ہیں ، ایک نظریہ نفرت پھیلانے کاہے اور دوسرا نظریہ محبت اور امن کا ہے۔

آج ملک کے عوام موجودہ صورتحال سے گھبرائے ہوئے ہیں او ران دنوں کو یاد کررہے ہیں جب پوراملک امن اور پیار سے کھڑاہوتا تھا۔راہل گاندھی تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپرضلع عادل آباد کے بھینسہ ،ضلع کاماریڈی میں جلسوں سے خطاب کے بعد شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار پہنچے۔اسی چارمینار سے راہل گاندھی کے والد سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے سدبھاونا ریلی کی شروعات کی تھی۔اس موقع پر راہل گاندھی نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلیٰ وتمل ناڈوکے سابق گورنر روشیا کو سدبھاونا ایوارڈ دیا۔

چارمینار کے دامن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ  یہاں  ملک کے دلتوں، قبائلیوں اور مسلمانوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ملک کے کمزوروں کو دبانے اورڈرانے کاکام کیاجارہا ہے اور وزیراعظم ملک کو باٹنے کا کام کرر ہے ہیں اور ملک میں نفرت پھیلارہے ہیں۔ایک طرف جہاں وزیراعظم یہ کام کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان کے حامی ہیں۔

انہوں نے مجلس پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر،بہار اور دیگر ریاستوں میں مجلس ، مودی کی مد د کرر ہی ہے کیونکہ ان کی سوچ ایک ہی ہے۔یہ لوگ ملک کو باٹنے ، توڑنے اورنفرت پھیلانے کی سوچ  رکھتے ہیں۔البتہ انہوں نے  کانگریس کے تعلق سے  بتایا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ ملک میں کوئی بھی خوفزدہ نہ ہو،یہ ملک تمام شہریوں کاہے۔دستور میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک تمام کا ہے چاہے اس کی ذات ، نسل ،فرقہ کچھ بھی کیوں نہ ہو، یہ ملک تمام لوگوں  کا ہے اور تمام کوامن ومحبت سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ مودی کی حمایت ریاست کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ مجلس بھی کرتی ہے۔یہ تینوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی نے پارلیمنٹ میں ساورکر کی تصویر لگائی ہے حالانکہ وہ حقیقت وہ ویر ہی  نہیں تھے کیونکہ ایک ایسے وقت جب کانگریس کے اہم لیڈران گاندھی جی ، نہرو ، سردار پٹیل اور دوسرے لیڈران آزادی کی لڑائی میں جیل گئے تھے تو اس وقت اسی ساورکر نے انگریزوں کو ایک خط لکھاتھا کہ وہ انگریزوں سے معافی مانگتا ہے اور ان کے پیر پکڑنے کے لیے تیار ہے ، اس کو جیل سے رہا کردیاجائے۔

راہول گاندھی  نے الزام لگایا کہ مودی نے لال قلعہ سے ٹہر کر جھوٹ بولا اور ملک کی توہین کی اور کہا کہ 70سال سے ہاتھی سورہا تھا۔اس تقریب کے بعد راہل گاندھی نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...