سی بی آئی معاملہ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، اجلاس دن بھر کے لئے ملتوی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 2:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی کے غلط استعمال سمیت مختلف مسائل پر ایس پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے منگل کو راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر ملتوی رہی اور پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد شام تین بج کر تقریبا 30 منٹ پر کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ہنگامے کی وجہ سے ایوان بالا میں آج بھی وقفہ صفر بھی نہ ہوسکا۔ اجلاس شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ضروری دستاویزات ایوان میں رکھوائے اور کہا کہ انہیں کچھ ارکان کی جانب سے مختلف معاملات پر بات چیت کے لئے قوانین 267 کے تحت نوٹس ملے ہیں لیکن انہوں نے یہ نوٹس قبول نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ اسی درمیان ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ایس پی ارکان نے اپنے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے مسئلے پر اور کانگریس، بی ایس پی، ترنمول کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے مختلف امور پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ نائیڈو نے ارکان سے پرسکون رہنے اور کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ کانگریس کے کچھ اراکین رافیل طیارے سودے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگانے لگے۔ بعد میں کانگریس کے رکن بھی آسن کے سامنے آگئے۔ ۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے لئے مقررہ اعلان کے مطابق آج کاروائی کا آخری دن تھا؛ لیکن ایوان بالاکا اجلاس ایک دن کے لئے اور بڑھا دیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...