مسلم تجارتی گھرانوں کوبدنام کرکے رقم لوٹنے کی کوشش،جنا شری ٹی وی چینل کا سربراہ اور عملہ سلاخوں کے پیچھے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th April 2017, 2:04 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:15/اپریل(ایس او نیوز) شہر میں کل رات پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل جنا شری کے چیف ایگزی کیٹیو آفیسر لکشمی کانت واجپائی اور اس کے عملہ کے آٹھ اراکین کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پچھلے چندد نوں سے یہ ٹی وی چینل مختلف تجارتی گھرانوں اور معروف اداروں کو نشانہ بنا رہا تھا اور ان کے متعلق منفی تشہیر کی شروعات کے بعد ان کے ساتھ سودے بازی کرکے ان سے رقم لے رہاتھا۔ خاص طور پر اس چینل نے شہر کے کچھ اہم مسلم اداروں کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش کی، کل بھی اس چینل نے ایک مسلم ادارہ کو نشانہ بنایا اور اس ادارہ کے خلاف گمراہ کن خبروں کا سلسلہ روکنے کیلئے ادارہ کے ذمہ داروں سے پندرہ کروڑ روپے کی رقم طلب کی، تاہم ادارہ کے ذمہ داروں نے یہ رقم دینے کی بجائے لکشمی کانت واجپائی اوران کے ساتھیوں کو رقم دینے کے بہانے اسٹنگ آپریشن کیا اور رنگے ہاتھوں رقم دیتے ہوئے لکشمی کانت واجپائی، اس کے معاون متھن اور دیگر عملہ کے اراکین کو پولیس کے حوالے کردیا۔اس سلسلے میں ابتدائی جانچ کے بعد پولیس نے لکشمی کانت واجپائی اور متھن کو گرفتارکرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا جاتاہے لکشمی پرساد واجپائی کی طرف سے اداروں کو بلیک میل کرنے اور ان سے زبردست رقم وصول کرنے کا طریقہ یہ تھاکہ وہ شہر کے چند منتخب اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ اپنے ٹی وی چینل پر شروع کرتا اور جیسے ہی ان اداروں کے ذمہ داروں کی طرف سے اس سے رابطہ قائم کیاجاتا تو وہ انہیں دھمکیاں دیتا کہ ان کے متعلق اس کے پاس اور بھی بہت سارے ریکارڈ موجود ہیں جو وہ اپنے جنا شری کے ذریعہ نشر کریگا اور ان کی تجارت اور شہرت کوبرباد کردے گا۔اس سلسلے کو روکنے کیلئے وہ ان اداروں کے ذمہ داروں سے بھاری رقم کا تقاضہ کرتا۔اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیمنت نمبالکر نے لکشمی پرساد واجپائی اور متھن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کل کورمنگلا پولیس تھانہ میں شہر کے ایک تاجر کی طرف سے ایک شکایت درج کرائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جنا شری کے دفتر پر اس وقت چھاپہ مارا جب بلیک میل کرتے ہوئے لکشمی پرساد واجپائی کی طرف سے طلب کی گئی رقم کی پہلی قسط اسے دی جارہی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ  384کے تحت مقدم درج کیاتو دوسری طرف شہر کے ایک اور مسلم تجارتی ادارہ نے کمرشیل اسٹریٹ پولیس تھانہ میں لکشمی پرساد واجپائی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایسا ہی ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ایف آئی آر داخل کیا، اس تھانہ میں دفعہ 34,506,385 اور 384کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ لکشمی پرساد واجپائی نے اس ادارہ سے دس کروڑ روپے نقد اور تیس لاکھ روپیوں کے زیورات زبردستی وصول کرلئے تھے، اور پندرہ کروڑ روپے مزید ادا کرنے کیلئے ہراساں کررہاتھا۔اس کے علاوہ واجپائی اور جنا شری چینل کے خلاف مہالکشمی پورم میں پولیس تھانہ میں بھی دفعہ385,34 اور507کے تحت مقدمہ درج ہے۔اس کیس میں بھی واجپائی نے زبردستی رقم وصول کرنے کی کوشش کی ہے۔ مسٹر نمبالکر نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ ایسٹ بورلنگیا کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اس گروہ کو گرفتار کیا۔واجپائی کی ایسے دیگر معاملات میں شمولیت کے بارے میں بھی پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...