روسی انٹیلی جنس کے دفتر میں بم حملہ، نابالغ’ دہشت گرد ‘ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 1st November 2018, 8:39 PM | عالمی خبریں |

ماسکو ، یکم نومبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) روس میں داخلی سیکرٹ سروس ایف ایس بی کی ایک عمارت میں کیے گئے ایک بم حملے میں مبینہ نابالغ حملہ آور مارا گیا۔ اس بم دھماکے میں روسی انٹیلی جنس کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔ روسی دارالحکومت ماسکو سے بدھ اکتیس اکتوبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ملکی حکام اس بم دھماکے کو واضح طور پر دہشت گردانہ کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ اس حملے میں، جو شمالی روس کے شہر آرکانگَیلسک (Archangelsk) میں کیا گیا، روس کی داخلی انٹیلی جنس سروس FSB کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے میں ایک 17 سالہ نوجوان روس کی داخلی خفیہ سروس کی ایک عمارت میں داخل ہوا اور اس نے عمارت کے صدر دروازے کے پاس ہی اپنے بیگ سے ایک بم نکال کر دھماکا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم دیسی ساخت کا یہ بم اس نابالغ حملہ آور کے ہاتھوں میں ہی پھٹ گیا۔روس کی انسداد د ہشت گردی کی قومی کمیٹی نے ماسکو میں بتایا کہ اس بم دھماکے میں نوجوان حملہ آور شدید زخمی ہو گیا تھا، جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔ اس حملے میں ایف ایس بی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ روسی حکام نے اس واقعے کی ایک دہشت گردانہ حملے کے طور پر چھان بین شروع کر دی ہے۔اس بم دھماکے میں حملہ آور مارا گیا اور روسی انٹیلی جنس کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ فوری طور پر اس بم حملے کی وجوہات اور پس منظر تو ظاہر نہیں لیکن جس نوجوان نے آج بدھ کی صبح روس کے اس شمالی بندرگاہی شہر میں یہ حملہ کیا، وہ اسی شہر کا رہنے والا تھا۔ اس حملے کے بعد پورے روس میں تمام سرکاری عمارات کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔روس میں گزشتہ برس اپریل میں بھی مشرقی سائبیریا کے علاقے میں داخلی سیکرٹ سروس ایف ایس بی کے ایک دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں ایک مسلح شخص نے اس دفتر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا تھا اور پھر خود کو گولی مار کو خودکشی کر لی تھی۔ اس حملے کی ذمے داری ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے قبول کر لی تھی۔آج روس کی اسی انٹیلی جنس سروس کی ایک اور عمارت میں کیے گئے بم دھماکے کے بارے میں بھی تفتیشی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا، جس کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...