بی جے پی آنکھوں میں دھول جھونک کر صرف نعرے لگاتی ہے، جیوتی رادتیہ سندھیاکادعویٰ،چارریاستوں میں کانگریس کی سرکارہوگی
جے پور: 2/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قول اور فعل میں فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کی مودی اور ریاست کی وسندھرا حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر کھری نہ اترنے پر لوگوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسٹر سندھیا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی صرف نعرہ دینے اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مہارت رکھتی ہے لیکن اس بار جس طرح کے حالات ہیں اس سے اب لوگ تبدیلی کے مشتاق ہیں اور اس کا نتیجہ راجستھان سمیت چار ریاستوں میں گیارہ دسمبر کو کانگریس کی حکومت بننے کی شکل نظر آئے گی۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ میں کسانوں کو ان کی فصل کے دام نہیں مل رہے ہیں۔