ہمارے لئے سب سے بڑا موقع لیکن آسٹریلیا کو ہلکے میں نہیں لیں گے: ایشانت

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 27th November 2018, 8:15 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،27؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی تیاری میں مصروف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ کہ آسٹریلیا خراب دور گزرنے کے باوجود سخت چیلنج پیش کرنے کے قابل ہے۔بارڈر گواسکر ٹرافی چھ دسمبر کو ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم بدھ سے سڈنی کرکٹ میدان پر کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ایشانت نے کہا کہ ہم ان چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتے۔سب کچھ میچ کے دن پرمنحصر ہے۔کرکٹ میں جو بھی ملک کے لیے کھیل رہا ہے، وہ اچھا ہی کھیلتاہے۔نتیجہ آنے تک ہم کسی کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ہمارا مقصد سیریز جیتنا ہے اور ہم سب اس پر توجہ دے رہے ہیں۔ہم ذاتی کارکردگی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ہمارا مقصد آسٹریلیا میں سیریز جیتنا ہے، بس ایک ہی مقصد ہے۔آخری بار ہندوساتن کو یہاں41500سے شکست جھیلنی پڑی تھی۔موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے حالانکہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایشانت نے کہا کہ پریکٹس میچ اہم ہے کیونکہ اس سے تال بنے گی۔آپ کوحالات کے بارے میں پتہ چلے گا۔ ہندوستانی تیز گیندبازوں پر کافی ذمہ داری ہوگی جس نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا 15 مارچ سے ہوگا شاندار آغاز؛5جنوری سے ہوگا ٹیموں کا اندراج، وزٹ ویزا پردبئی میں موجود کھلاڑیوں کے لئے بھی سنہرا موقع

دبئی میں بھٹکل پریمئیر لیگ  المعروف  بی پی ایل کرکٹ کا آٹھواں ٹورنامنٹ  مورخہ 15 مارچ 2019 ؁ سے شروع ہوگا، البتہ بی پی ایل کے لئے ٹیموں کا اندراج 3/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اس بات کی اطلاع  ٹورنامنٹ کے کمشنر    جوکاکوشمس الدین ضیاء نے دی۔

ہندوستان کی اعلی درجے کی بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے: ٹم پین

ہندوستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شکست کے بعد آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے قبول کیا کہ ان کے بلے باز اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں مہمان ٹیم کے انتہائی عمدہ بولنگ حملے کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام امین سیف اللہ بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام؛ اسکائی بریزر نے یونائیٹیڈ بھٹکل کو دی شکست

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام  امین سیف اللہ بھٹکل کرکٹ لیگ فور (BCL-4) ٹورنامنٹ  آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں  اسکائی بریزر نے  شاندار جیت درج کرتے ہوئے کپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ میں بھٹکل یونائیٹیڈ  دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔