ڈیوڈ ہیڈلی پر امریکی جیل میں حملہ، حالت نازک
نئی دہلی:24/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سال 2008 میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں قصوروار پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی پر قیدیوں کی طرف سے حملے کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے سلسلے میں امریکی حکام نے آج تبصرہ سے انکار کر دیا۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ہیڈلی پر قیدیوں نے حملہ کیا جس کے بعد اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔شکاگو میں میٹروپولیٹن سینٹر نے ای میل سے دیئے ایک مختصر جواب میں واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس شخص (ہیڈلی) کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹھ جولائی کو دو دیگر قیدیوں نے ہیڈلی پر حملہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہیڈلی کو نارتھ اواسٹن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔