اسمبلی میں بی جے پی کے واک آؤٹ کے درمیان بجٹ کو منظوری،4برسوں میں کسانوں کا 29650کروڑ کاقرضہ مرحلہ وار معاف کیاجائیگا۔ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th July 2018, 2:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور: 11/جولائی (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومیائی بینکو ں سے کسانوں نے جو 29650کروڑ کا قرضہ حاصل کیاہے اس قرضہ کو مرحلہ وار چارسوالوں میں پوری طرح معاف کردیاجائے گا او ر وہ اپنا کیاگیا یہ وعدہ جان پر کھیل کر ہی صحیح ضرور پورا کریں گے۔ بجٹ پر بحث کے جواب میں وزیراعلیٰ کمارسوامی سے جوعوام یہ امید کررہے تھے کہ وہ پٹرول، ڈیزل، بجلی اور شراب پر عائد کردہ ٹیکس میں شاید کمی کرنے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے اپنے جواب میں یہ کہاہے کہ انا بھاگیہ اسکیم میں 7کلو چاول دینے کی اسکیم کو رائج کرنے پر غور کرنے وعدہ ضرور کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے جواب سے غیر مطمئن بی جے پی کے ایوان سے واک آؤٹ کے درمیان اسپیکر نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کمار سوامی کے پیش کردہ بجٹ کو منظور کئے جانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کمارسوامی نے اپنے جواب کے دوران پٹرول، ڈیزل، بجلی کی شرحوں میں اضافہ کے فیصلہ کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی یہ مخلوط حکومت ریاست کی مجموعی ترقی پر توجہ دینے کی پابند ہے۔ انہوں نے بجٹ میں ریاست کے کسی علاقہ کو یاکسی طبقہ کو نظر انداز نہیں کیاہے۔ تمام علاقوں کے ساتھ انہوں نے پورا انصاف کیا ہے اس سلسلے میں گمراہ کن پروپگنڈہ نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ اسکول اور کالج کے تمام طلباء کے لیے مفت بس پاس جاری کئے جائیں۔ سابقہ بجٹ میں اس کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں حکومت جائزہ لے کر جلد ہی اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ قومیائی گئی بینکوں سے لیے گئے کاشتکاروں کا قرضہ معاف کرنے کی یہ مخلوط حکومت پابند ہے۔ اس مقصدکے لیے حکومت نے فنڈس مہیا کرنے انتظامات کرلیے ہیں۔ حکومت کو آپریٹیو اداروں اور بینکوں سے لیاگیا کاشتکاروں کاایک لاکھ روپئے تک کا قرضہ اور قومیائی گئی بینکوں سے لیا گیاہے۔ 2لاکھ تک کا قرضہ معاف کرنے جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بینک کے افسروں کے ساتھ مشورہ کیاگیا ہے ایک ماہ کے اندر قرضہ دار کسانوں کوقر ضہ معافی کی سرٹفکیٹ فراہم کی جانے والی ہے جس کے بعد وہ نئے سرے سے بینکوں سے دوبارہ قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تفصیلات بیان کیں کہ قومیائی بینکوں کے ریاست کے کسانوں کے جملہ 29279کروڑ کے قرضہ جات معاف کئے جارہے ہیں۔ سالانہ قومیائی گئی بینکوں کو حکومت 6500کروڑ کی رقم اس قرضہ جات ادا کریگی۔ قرضہ معافی میں 2670کروڑ، باگلکوٹ 1820کروڑ، وجیاپورہ 1520کروڑ، دھارواڑ 1026کروڑ، ہاویری 1036کروڑ، گدگ 722کروڑ، شمالی کینرا 407کروڑ، داونگیرے 1212کروڑ، ٹمکور 1185کروڑ، شیموگہ 988کروڑ، چتردرگہ 918کروڑ، بنگلور دیہی 731کروڑ اور رام نگر ضلع میں 630کروڑ کے کسانوں کے زرعی قرضہ جات معاف کئے جارہے ہیں۔ ریاست کے جنوبی اضلاع کے مقابلے شمالی کرناٹک کے اضلاع کے کسانوں کا قرضہ زیادہ معاف کیاگیا ہے۔ سابقہ حکومت کے تمام پروگرام بحال رکھے گئے ہیں وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے دوبارہ اعلان کیاکہ سابقہ سدارامیا حکومت کے دور میں ان کے بجٹ میں پیش کردہ تمام پروگراموں اور منصوبوں کو بجٹ میں بحال رکھا گیاہے۔ ریاستی حکومت اپنے اختیارات اور حدود کے دائرہ میں رہ کر پوری ریاست کی مجموعی ترقی کو فوقیت دینے کی پابندرہے گی۔ 
اپوزیشن بی جے پی کا اعتراض 
اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے وزیراعلیٰ کے جواب پر عدم اطمینان ظاہرکیا اور کاکہ کوئی بھی قومیائی بینک قرضہ ادا کرنے تک انہیں این او سی نہیں دی گی۔ آپ نے بجٹ میں کسنانوں کی ناک کو گھی لگانے کاکام کیاہے۔ آپ کے اس بیان پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتاتو وزیراعلیٰ کمار سوامی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ جو کام ان کے لیے (بی جے پی) ممکن نہیں ہے وہ ہمارے لیے ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ کی اس بات پر جے ڈی ایس اور کانگریس اراکین نے میز تپتھپاکر ان کے بیان کا خیر مقدم اور ستائش کی۔ کسانوں سے ہمدردی صرف اپوزیشن کو نہیں ہمیں بھی ہے آپ لوگ کہتے ہیں گذشتہ 25تا 30برسوں سے منڈیاجیساتھا ویسا ہی ہے۔ 50کروڑ اس ضلع کو دے کر بڑائی جتائی جارہی ہے۔ اس طرح کے الزامات نہ لگائے جائیں۔ سی ی روی نے مشورہ دیا کہ ریاست کی تمام دودھ یونینوں کے لیے یکساں قیمت مقرر کریں۔ مدھو سوامی نے کہا کہ کولار میں میگاڈیری کے قیام کا اعلان کیا جاتا تو بہتر تھا۔وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ کولار میں میگا ڈیری کے قیام کا اس سال کے دوران فیصلہ لیاجائیگا۔ریاست میں 85لاکھ لیٹر دودھ تیار ہورہاہے۔ جلد ہی دودھ فراہم کرنے والی یونینوں کااجلاس طلب کیاجائیگا۔ وزیراعلیٰ کمارسوامی نے کہاکہ بنگلور سے ہونے والی آمدنی کا حصہ پوری ریاست کو تقسیم کیاجارہاہے۔ بنگلور کے لیے پرائیوٹ اداروں کے اشتراک سے آؤٹر پر فیرل رنگ روڈ اور چند دوسرے پراجکٹوں کا جلد اعلان کیاجائیگا۔ ساتھ ہی کوآپریٹیو اداروں سے لیے گئے ایک لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات معاف کرنے کا بھی فیصلہ لیاجائیگا۔ اس کے لیے حکومت کو مزید 10700کروڑ کی رقم کا بوجھ پڑیگا۔ انابھاگیہ اسکیم میں فی فرد 7کے جی چاول دینے کے لیے حکومت ہر 2500کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ اس سلسلہ میں بھی جلد فیصلہ لیاجائیگا۔ وزیراعلیٰ کے جواب سے غیر مطمئن بی جے پی کے اراکین ایڈی یورپا کی قیادت میں ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جس کے بعد ایوان میں بجٹ کو منظوری کا اعلان کیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...