سکیورٹی مناصب پر تقرر بلا شرکت غیرے وزیراعظم کا اختیار ہے: مقتدی الصدر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th October 2018, 9:04 PM | عالمی خبریں |

دبئی7اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سمیت تمام حساس سکیورٹی منصبوں پر تقرر کا اختیار خصوصی طور پر وزیراعظم کے ہاتھ میں ہی رکھیں۔مقتدی الصدر کے مطابق "کسی بھی پارلیمانی بلاک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ان منصبوں کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرے۔ یہ مناصب سیاسی جماعتوں میں تحفے کے طور پر تقسیم نہیں ہونا چاہئیں اور نہ کوٹے کے ذریعے بندر بانٹ کی جائے"۔ انہوں نے باور کرایا کہ ان اہم مناصب کے لیے اہلیت کی حامل آزاد شخصیات پر انحصار کیا جائے۔مقتدی الصدر نے اس بات پر زور دیا کہ بقیہ مناصب کے لیے بھی انتخاب پارٹی کوٹے سے دْور رہتے ہوئے پیشہ وارانہ بنیادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔