ریاستی حکومت پر انتقام کی سیاست کا الزام غلط: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th August 2017, 1:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے خلاف انسداد کرپشن بیورو کی طرف سے اراضی ڈی نوٹی فکیشن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے پیچھے ریاستی حکومت کا ہاتھ قطعاً نہیں ہے، کیونکہ ریاست میں یا ملک کے کسی بھی حصہ میں کانگریس سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔ سیاسی انتقام بی جے پی کا شیوہ ہے نہ کہ کانگریس کا ۔ آج آلمٹی ذخیرہ لبریز ہوجانے کے سلسلے میں یہاں پوجا کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دراصل بی جے پی اور اس پارٹی کے قائدین ریاست میں کانگریس حکومت اور کابینی وزراء پر انتقام کی سیاست کررہے ہیں۔ یڈیورپا کے اس الزام پر کہ ڈی نوٹی فکیشن کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرواکر سدرامیا ان پر انتقام کی سیاست کررہے ہیں۔ سدرامیا نے کہاکہ اس معاملے میں انسداد کرپشن بیورو کی کارروائی آزادانہ طور پر ہوئی ہے، ریاستی حکومت کی طرف سے اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔ پھر بھی یڈیورپا جن کو یہ بھرم ہوچکا ہے کہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی، وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کانگریس حکومت ریاست میں اقتدار چھوڑنے والی نہیں ہے۔ کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے بی جے پی جو چاہے حربے آزمالے۔ ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ کل دورۂ دہلی کے دوران انہوں نے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی سے تبادلۂ خیال کیا اور انہوں نے کابینہ میں توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ عنقریب ریاستی کابینہ میں توسیع انجام دی جائے گی۔کرشنا طاس کے علاقوں میں زیر التواء آبپاشی منصوبوں کی تکمیل کے متعلق سوال پر سدرامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت ان پراجکٹوں کی جلد از جلد تکمیل کی پابند ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...