سلامتی کونسل کے 15 ارکان برما، بنگلہ دیش اور عراق کا دورہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

نیویارک13اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے مطابق عالمی سلامتی کونسل کے 15 ارکان 26 اپریل سے 2 مئی تک برما، بنگلہ دیش اور عراق کا دورہ کریں گے۔سلامتی کونسل کئی ماہ سے برما کا دورہ کرنے کے لیے کوشاں ہے جہاں روہنگیا اقلیت سے تعلق رکھنے والے 7 لاکھ افراد اگست 2017 سے فرار ہو کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یہ نقل مکانی برما کی فوج کی جانب سے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے سبب عمل میں آئی۔ اقوام متحدہ نے اس آپریشن کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس پر لازم ہے کہ برما کا بحران حل کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کریں۔سلامتی کونسل کے رکن سفیروں کے برما کے صوبے راکھین میں جانے کے حوالے سے ایک سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ "حقائق کی روشنی میں یہ معاملہ بڑا پیچیدہ ہے۔ ہم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس علاقے پر پرواز کا مطالبہ کریں گے"۔ یاد رہے کہ برما کی فوج پر الزام ہے کہ اس نے راخین میں روہنگیا اقلیت کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا ارتکاب کیا۔ایک دوسرے سفارت کار کے مطابق برما کے دورے کا مقصد پناہ گزینوں کے رہنے کے حالات کو بہتر بنانا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا اور روہینگا مسلم اقلیت کو ان کی شناخت اور حقوق دینے کے حوالے سے کوفی انان کے منصوبے پر برما کے حکام کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان کے عراق کے دورے کا مقصد 12 مئی کو مقررہ انتخابات کے لیے اقوام متحدہ کی سپورٹ کا اظہار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...