تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 1:57 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چیانگ رائی،8؍جولائی (رائٹر) تھائی لینڈ کے تنگ غار میں پھنسے 12 نوعمر فٹ بال کھلاڑیوں اور ان کے 25 سالہ کوچ کو باہر نکالنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں،،،عالمی میڈیا کے مطابق بچوں کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور وہ اپنے کوچ کے ساتھ غار میں پہنچے تھے،،،ایک ہفتے سے زائد وقت کی تلاش کے بعد جب وہاں چند غوطہ خور پہنچے تو انہوں نے بچوں کو بھوک کی حالت میں دیکھا، اس کے بعد انہیں غذا اور دوائیں پہنچانے کا کام شروع ہوا۔۔غار میں پھنسے افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے تھائی لینڈ کی بحریہ، امریکا و برطانیہ کے ماہر غوطہ خوروں، غاروں میں ریسکیو کا تجربہ رکھنے والے ماہرین اور دیگر افراد نے بچوں کو بچانے کے لیے کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے،محکمہ موسمیات نے اس ہفتے علاقے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو ماہرین کی تشویش وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

رافیل معاملے میں فرانس کے سابق صدر نے کیا مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش ’’حکومت ہند نے دیا تھا ریلائنس کا نام‘‘

رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے حکومت اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس میں جاری جنگ کے بیچ فرانس کے سابق صدر فرانسوااولاند نے نیاانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی طرف سے ہی سودے کے لئے انل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔

امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا ...

اعتراف شکست یا پھر کچھ اور؟ داعش اور القاعدہ اپنے عزائم میں اب بھی پختہ: امریکی اہلکار

 انسداد دہشت گردی سے وابستہ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے لڑائی اور اْن کے زیر قبضہ علاقے وارگزار کرانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت حاصل ہونے کے باوجود، دہشت گردی کی صورت حال پیچیدہ تر ہو گئی ہے۔

چین: عیسائی گرجا گھر کے خلاف سخت کارروائی

حالیہ دِنوں کے دوران بیجنگ کا سب سے بڑا چرچ بند کر دیا گیا ہے، جب کہ چین کے دوسرے شہروں میں مذہبی اجتماعات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ مسیحی قائدین، دانشور اور شہری حقوق کیوکلا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مذہب کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے مکمل ضابطے میں لانے کی وسیع تر کوشش کا ...

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میری لینڈ میں ادویات کی ایک کمپنی رائٹ ایڈ کے ڈسٹری بیوشن مرکز میں جمعرات کی صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹ ایڈ کی ایک ترجمان پیٹ سیٹریلا نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں تقریباً 1000 افراد کام کرتے ہیں اور یہاں سے 2500 سے زیادہ اسٹوروں ...

بنٹوال: اسلام کے خلاف نفرت انگیز خطاب کرنے والا ہندوتووادی لیڈر گرفتار

کاسرگوڈ کیرالہ کی ایک سخت گیر تنظیم ’ہندو آئیکیا ویدیکے ‘ (ہندو متحدہ محاذ)کا ڈسٹرکٹ سکریٹری منجوناتھ اُڈوپا کو بنٹوال پولیس نے اسلام کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز خطاب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ منجوناتھ اڈوپا کاسرگوڈ کے ایک معروف بی جے پی لیڈر رویش ...

منگلورو ایئر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔47لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط۔مسافر اور ایئر پورٹ کا ایک آفیسر گرفتار

ایئر پورٹ آفیسر کے تعاون سے ملک میں سونا اسمگل کرنے کی ایک کوشش منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس کے افسران نے ناکام بنادی ہے ۔

یڈیورپا میرے صبر کا امتحان نہ لیں؛ حکومت کو گرانے کی بارہا کوشش بی جے پی کو زیب نہیں دیتی: کمار سوامی کا بیان

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو متنبہ کیا ہے کہ بارہا ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کرکے وہ ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔اگر یہ کوشش جاری رہی تو یڈیورپا کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔