امریکی ریاست ٹیکساس کا’ باتھ روم بل‘

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 23rd May 2017, 8:55 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست ٹیکساس کے ری پبلیکنز قانون ساز، جن کی ایوان میں اکثریت ہے، باتھ روم بل ‘کے حق میں اپنے ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ نیا قانون ایسے طالب علموں کو سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے غسل خانے استعمال کرنے سے روک دے گا جو ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے طورپر پہچانے جاتے ہیں۔اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ہم جنس پرستوں اور ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق متاثر ہوں گے اور اس کے خلاف امتیازی سلوک میں اضافہ ہو گا۔ٹیکساس کے ری پبلیکنز قانون ساز اپنی روایات اور مذہبی اقدار کے تحفظ کے لیے اس قانون کی منظوری کے لیے سرگرمی سے کام کررہے ہیں جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ قانون ہم جنس پرستوں، ٹرانس جنڈر اور اس دائرے میں شامل دوسرے لوگوں کے حقوق کی نفی کرے گا۔اتوار کی رات ٹیکساس کے ایوان نے بل کی ابتدائی منظوری دی جس سے اسے ایوان میں رائے شماری کے لیے پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بل کے تحت سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں غسل خانوں، لباس تبدیل کرنے کے مقامات اور لاکر رومز کااستعمال طالب علم پیدائش کے وقت اپنی جنس کے تعین کے مطابق کر سکیں گے نہ کہ اپنی وضع کردہ شناخت سے۔غسل خانوں کے استعمال سے متعلق ایوان کا بل ٹیکساس کی سینیٹ میں مارچ میں منظور ہونے والے بل کے مقابلے میں محدود ہے جس کا دائرہ کار یونیورسٹیوں اور سرکاری عمارتوں تک پھیلا ہوا تھا۔
سینیٹ کا بل پچھلے سال نارتھ کیرولائنا کے منظور کردہ بل جیسا تھا۔ نارتھ کیرولائنا کے لوگوں نے اس قانون کا اقتصادی بائیکاٹ کر دیا تھا اور تقریبات میں مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا تھا جس کے بعد اسے تبدیل کرنا پڑا تھا۔ہم جنس پرستوں اور ایل جی بی ٹی گروپس نے کہا ہے کہ اگر یہ بل قانون بن گیا تو وہ اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں مذہب کے نام پر امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...