مسلمانوں کا قتل کرنے کی چینخ وپکار مچاتے ہوئے لندن میں ایک ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر نکلنے والوں پر وین چڑھادی 2؍افراد جاں بحق، 10؍زخمی؛

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 11:35 AM | عالمی خبریں |

لندن،19؍جون (پی ٹی آئی/ ایس او نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک وین ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر مسجد سے باہر نکلنے والے مسلمانوں پر گاڑی چڑھاتے ہوئے اُنہیں روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ لندن کے   فینزبری پارک کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  حملہ آور ڈرائیور چیخ چیخ کر کہہ رہاتھا کہ وہ تمام مسلمانوں کا قتل کردے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جائے 48 سالہ  حملہ آور گاڑی ڈرائیور   کو مسجد کے امام نے مشتعل عوام سے محفوظ رکھا ورنہ  اس واقعہ پر برگشتہ عوام اس کو زندہ نہ بخشتے۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ امام نے ڈرائیور کو پناہ دی اور پولیس کے آنے تک برہم ہجوم سے بچائے رکھا۔ امام محمد محمود کی جرأت نے مشتعل ہجوم کو آپے سے باہر ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے صورتحال کو قابو میں رکھا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ اس واقعہ میں ایک شخص موقع پر جان بحق ہوگیا جب کہ دوسرے نے ہسپتال کے راستہ میں دم توڑدیا۔ واقعہ میں 10؍زخمی ہوئے، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں بھرتی کیاگیاہے۔ دوسری جانب ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی ذہنی حالت کی جانچ کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق انہیں واقعہ کی اطلاع رات ساڑھے 12؍بجے کے قریب ملی جس کے بعد علاقہ کو بند کردیا گیا۔ اس سے پہلے پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں  تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مسلم کونسل برطانیہ (ایم سی بی ) نے ٹوئٹر پر کہا کہ وین ڈرائیور نے دانستہ طور پر راہگیروں کو کچلنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔ ایک عینی شاہد نے کہاکہ ہر کوئی چیخ رہا تھا۔ ہر کوئی چلا رہا تھا کہ وین نے لوگوں کو ٹکر ماری ہے۔ لوگ مسجد سے نماز ادا کرکے باہر نکل رہے تھے تبھی وین نے ٹکر ماری۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  برطانیہ میں اس طرح کے حملے بڑھے ہیں۔ 3؍ جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ حملے میں8؍افراد ہلاک اور50؍افراد زخمی ہوئے تھے۔ 22؍مارچ کو ایک شخص نے لندن میں ویسٹ منسٹر برج پر لوگوں پر کار چڑھا دی تھی، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو چاقو سے مار ڈالا تھا۔ اس حملے میں کل پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے لندن میں فینزری پارک مسجد کے قریب ایک وین سے راہگیروں کو کچلنے کے واقعہ کو خوفناک بتاتے ہوئے ہلاک شدگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تھریسا مے نے ای میل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ عجیب واقعہ ہے ۔ اس واقعہ میں جو بھی متاثر ہوئے ہیں ، ان کے لواحقین کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ اپوزیشن لیبر پارٹی کے صدر جیریمی کاربن نے ٹویٹ کیاکہ اس واقعہ پر چونک گیا ہوں۔میری ہمدردی اس خوفناک واقعہ سے متاثر لوگوں اور کمیونٹی کے ساتھ ہے۔اس واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے اور یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...