کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکارہوئے شہید ، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:25 AM | ملکی خبریں |

سرینگر:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا ہے۔اس حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔شوپیاں ضلع کے جین پوراعلاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس ٹیم پر زبردست فائرنگ کی۔اس دوران ڈیوٹی پر تعینات تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا،حملے کے بعد دہشت گرد نے پولیس اہلکار کے چار ہتھیاروں کو بھی لوٹ لیا۔حملے کے بعد فوج اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے اور پورے علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کا پتہ لگایا جا سکے۔گذشتہ دنوں نیم فوجی دستے نے مہم شروع کرکے 2دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھا۔اس سے قبل پاکستان کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے کی گئی فائرنگ میں دو فوجی شہیدہوگئے تھے۔وادی میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک اس سال 227دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔شمالی کمانڈر کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ وادی کے مقامی لوگ فوج کی مدد کر رہے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ فوجیوں نے بڑی تعداد میں دہشت گردی کو قتل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔2017میں فوج نے 213اور 2016میں150دہشت گرد ڈھیرکئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔