دہشت گرد خطرات زیادہ گنجلک ہوتے جا رہے ہیں: مائیک پومپیو

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 5th October 2018, 10:04 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 5اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیو ز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ’’پہلے کے مقابلے میں آج کل کے دہشت گرد خطرات زیادہ گنجلک، مختلف النوع اور تیز تر قسم کے ہیں‘‘۔اْنھوں نے کہا کہ ’’القاعدہ، داعش جیسے دہشت گرد گروپ اور نیٹ ورک، اور ایران کی پشت پناہی والے دہشت گرد ہمیں، ہمارے اتحادیوں اور ساجھے داروں کو ہدف بنا رہے ہیں‘‘۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں پومپیو نے کہا کہ ’’ان خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے، لازم ہے کہ ہم ایک مفصل اور مربوط طریقہ کار اپنائیں۔اس سے قبل، آج صدر ٹرمپ نے انسداد دہشت گردی کی نئی قومی حکمت عملی کا اعلان کیا، جسے اختیار کرتے ہوئے، پومپیو نے کہا کہ ’’ہم امریکی اختیار کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ اپنے عوام کو تحفظ اور اْن کے مفادات کی نگہبانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اْنھوں نے کہا کہ صدر کی حکمت عملی سفارت کاری کی اہمیت کر اجاگر کرتی ہے اور ہمیں درپیش دہشت گرد خدشات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی ساجھے داری کے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ حکمت عملی دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کی ذمے داری تمام ملکوں کی جانب سے مساوی اقدام کی ضرورت کا تقاضا کرتی ہے، جس سے ہمارے ساجھے داروں کی انسداد دہشت گردی کی استعداد میں وسعت لانا ضروری ہے اور آج اور کل کے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے مشترکہ عمل پر زور دیتی ہے۔ پومپیو نے کہا کہ درپیش صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے، دیگر وفاقی اداروں کے قریبی اشتراک سے محکمہ خارجہ اپنے اتحادیوں اور ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جائے، اور اپنے دہشت گرد دشمنوں اور اْن کے حامی نیٹ ورکس کا قلع قمع کرنے کے لیے دستیاب ضروری وسائل مؤثر طور پر استعمال کیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...