امرناتھ یاترا پر دہشت گردانہ سایہ، گرینیڈ سے ہو سکتا ہے حملہ!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2017, 12:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)29جون سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کو لے کر انٹیلی جنس رپورٹ سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد ناخوشگوار واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں لگے ہیں۔سیکورٹی ایجنسیوں کے سامنے امرناتھ یاترا کو بحفاظت کرانا بڑا چیلنج ہے۔واضح رہے کہ اس سال یاترا کے درمیان برہان وانی کی پہلی برسی بھی پڑنے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کی تشویش اور بھی اضافہ ہوا ہے۔دراصل وادی کشمیر میں کچھ دہشت گردوں کی برسی کا وقت ہمیشہ سے حساس رہا ہے۔اس دوران مختلف جگہوں پر احتجاج عروج پر پہنچ جاتا ہے۔سیکورٹی فورسز کے لئے اب اس بار 8جولائی کی تاریخ کافی چیلنج ہو سکتی ہے۔گزشتہ سال اسی تاریخ کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی مارا گیا تھا۔سیکورٹی فورسز کو اس بات کا ڈر ہے کہ جولائی میں امرناتھ یاترا کے دوران احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کوئی رکاوٹ نہ آ جائے۔

خاص بات چیت میں سی آرپی ایف کے ڈی جی نے کہا کہ اس بار امرناتھ یاترا کو لے کر دو خطرے ہیں۔الاول دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ اور دوسرا پتھر بازی کا خطرہ۔دہشت گردوں کے امرناتھ یاترا کے دوران دستی بم سے حملہ کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔سی آرپی ایف نے اس سے نمٹنے کی پوری تیاری کی ہے۔یاترا کو لے کر جو بھی ممکنہ خطرات ہیں اسے لے کرسی آرپی ایف نے پوری سیکورٹی دی ہے۔سی آرپی ایف نے روڈ اوپننگ پارٹی کو بھی پورے امرناتھ یاترا میں لگا رکھا ہے۔پتھر بازی سے نمٹنے کے لئے سی آرپی ایف نئی SOPکے مطابق کام کر رہا ہے،اگر کوئی امرناتھ یاترا میں خلل ڈالتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لئے نئے نئے طریقوں کا استعمال کریں گے۔وادی میں دہشت گردوں کی تعداد اور ان کی موجودگی کافی ہے،وہ اس وجہ سے بھی ہمارے اوپر حملہ کر رہے ہیں،اگرچہ سی آرپی ایف بھی ان سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تکنیک کا استعمال کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...