ایک عشرے بعد غزہ میں یاسرعرفات کی برسی کا جلسہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 12:10 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ یروشلم 12نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ ایک عشرے کے دوران فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کی برسی کی تقریبات منعقد نہیں کی جاسکیں۔ ایک عشرے بعد یہ پہلا موقع ہے جب گذشتہ روز غزہ میں ابو عمار کی برسی کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ یاسرعرفات کی 13 ویں برسی کے حوالے سے تحریک فتح نے غزہ کے وسط میں السرایا گراؤنڈ میں جلسہ کیا۔دس سال قبل غزہ کی پٹی پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی حکومت کے قیام کے بعد یاسرعرفات کی برسی کی تقریبات نہیں ہوسکیں۔فلسطین کے قومی لباس کی علامت سمجھے جانے والے’کوفیہ‘ پہنے سیکڑوں شہروں نے صبح ہی سے السرایا گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع کردیا تھا۔ اس موقعے پر یاسرعرفات اور محمود عباس کی تصاویر کے ساتھ فلسطینی قوم پرچم اور تحریک فتح کے پرچم بھی نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی تھام رکھے تھے جن پر ’فتح زندہ ہے‘ قومی وحدت، مملکت، علم اور تشخص جیسے نعرے درج تھے۔خیال رہے کہ سنہ 2007ء کے بعد یہ پہلا موقع پے جب حماس نے غزہ کی پٹی میں یاسرعرفات کی برسی کے موقع پر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گراؤنڈ اور جلسہ گاہ کے اندر سیکیورٹی کے تمام انتظام تحریک فتح کے سیکیورٹی کارکنان کے ہاتھ میں تھے جب کہ بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری حماس کے سیکیورٹی حکام کے پاس تھی۔یاد رہے کہ یاسرعرفات 11 نومبر 2004ء کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد چل بسے تھے۔ ان کی موت مبینہ طور پرایک ایسی زہرسے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے جو اسرائیل کی جانب سے ایک سازش کے ذریعے انہیں دی گئی تھی۔غزہ کی پٹی میں ابو عمار کی برسی کی تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی ہے جب گذشتہ ماہ حماس اور فتح نے مصر کی زیرنگرانی ایک مصالحتی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی میں حماس نے اپنا حکومتی ڈھانچہ ختم کرکے تمام انتظامی اختیارات قومی حکومت کو سپرد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...