15600 اساتذہ کا تقرر عنقریب: وزیر تعلیمات این مہیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2018, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات این مہیش نے آج اسمبلی کو بتایا کہ سرکاری ، پرائمری اور ہائی اسکولوں میں15600 مہمان اساتذہ کا تقرر عنقریب کیا جائے گا۔

وقفۂ سوالات میں سبھاش گتے دار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی 2500 اور ہائی اسکولوں میں 3100 اسامیاں خالی ہیں۔ان اسامیوں کو پر کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے دس ہزار پرائمری اسکول ٹیچروں کے تقرر کے لئے پہل کی جارہی ہے۔اس عمل کی تکمیل کے بعد مہمان اساتذہ کا تقرر از خود ختم ہوجائے گا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست بھر کے 58 سرکاری پی یو کالجوں میں طلبا کی تعداد دس سے کم ہے، ان کالجوں کے طلبا کو دوسرے کالجوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اعتراض کے بعد وزیر موصوف نے بتایاکہ کالجوں کی منتقلی طلبا کی سہولت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خاص طور پر انہوں نے بتایاکہ مضافات بنگلور میں جن کالجوں کو ایک دوسرے میں ضم کیا جارہا ہے اس سے طلبا کو پریشانی کاسامنا نہ کرنے یہ یقینی بنانے محکمے کو سخت ہدایت دی گئی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔