انکولہ: شراب کے نشے میں مست 10نوجوان گرفتار۔ پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 10:02 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 13؍اگست (ایس اونیوز) اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس عملے پر حملہ آور ہونے کے الزام میں شراب کے نشے میں مست 10 نوجوانوں کے ایک گروپ کو  پولس نے  گرفتار کرلیا  ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق  انکولہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں سنکسال نامی علاقے میں نوجوانوں کا ایک گروپ سڑک کناے گاڑی روک کر شراب نوشی کررہاتھا۔ گشت پر نکلے ہوئے پولیس اہلکار شری کانت نے سرعام شراب نوشی سے نوجوانوں کو منع کیاتو ان لوگوں نے پولیس والوں کے ساتھ نہ صرف گالی گلوچ کی، بلکہ شری کانت پر حملہ کر دیا۔ جب شری کانت کی مدد کے لئے پولیس گشتی گاڑی کے ڈرائیور سنتوش آگے آیا تو ان لوگوں نے اس پر بھی شراب کی بوتل سے حملہ کردیا۔ اس کے علاوہ پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔اس بات کی اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر شریدھر نے اضافی پولیس عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ کرنشے میں مست ان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارکیے گئے نوجوانوں کے نام دانیش انگڈی، نتیش انگڈی، پرشانت نیڈگندی، شیوپّا نولوی، روی چندرپوجار، رمیش پوجار،دیویندرپّا ہڈپد، یلّپا میلگنڈی، ناگراج ہیرے مٹھ اور اشوک گانیگر بتائے گئے  ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق ہبلی گوپن کوپّا سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان انکولہ تعلقہ کے مشہور وبھوتی آبشار پر تفریح کے لئے آئے  تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...