مینگلور کے قریب کڈبا میں گُڈس ٹمپو اُلٹ گئی؛ دو ہلاک پانچ زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th August 2018, 4:18 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 9/اگست (ایس او نیوز)  اُپیننگڈی۔سبرامنیا اسٹیٹ ہائی وے پر ایک گڈس ٹمپو اُلٹنے کے نتیجے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر پانچ  لوگ  زخمی ہوگئے، جس میں ایک کو شدید چوٹ آئی ہے۔ حادثہ جمعرات  صبح کڈبا میں  کلّاجے بریج کے قریب پیش آیا۔

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی شناخت  کوکاڈا کی رہنے والی چنّما (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت اُسی علاقہ کے رہنے والے ہریش (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں تین لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں جس میں گیتا (38) شدید زخمی ہونے کی بنا پر پُتور کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گڈس ٹمپو میں کانکریٹ کی مشین تھی جسے مردھالا سے سبرامنیا لے جایا جارہا تھا جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

 

 


 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...