بھٹکل میں مندر کے ایک پجاری نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2018, 10:48 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز) یہاں آسارکیری مندر کے ایک پجاری نے اپنے ہی گھر میں فین سے لٹک کر خودکشی کرلی  جس کی شناخت شری نواس راجو اینگر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس نے  گھریلو تنائو سے تنگ آکر خودکشی کی ہوگی۔

آج صبح جیسے ہی اس کی والدہ اس کے کمرے میں داخل ہوئی، یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ اس کا بیٹا شرینواس اپنی لنگی کا پھندہ بناکر فین سے لٹکا ہوا ہے۔ فوری پولس کو واقعے کی خبر کی گئی جنہوں نے لاش کو نیچے اُتارا اور ضروری کاروائیوں کے بعد بھٹکل سرکاری اسپتال کے پوسٹ مارٹم کمرے میں منتقل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ والد بھی مندر میں پجاری تھا، اُس کے انتقال کے بعد شری نواس نے  مندر کےپجاری کا کام سنبھالا  اور  آسارکیری کے وینکٹ رمن دیوالیہ کا چیف پجاری بنا۔ اسی مندر کے پیچھے ان کا مکان واقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کی اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ کسی مسئلہ کی وجہ سے بات چیت بند تھی، جس سے وہ دماغی تنائو کا شکار ہوگیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مندر میں آنے والےسبھی لوگوں کے ساتھ اس کے  اچھے تعلقات تھے، ہر ایک کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتا تھا۔ رات کو سونے سے قبل بھی اپنی والدہ سے خوش اخلاقی سے ملا تھا، مگر صبح اس کی خودکشی  کی واردات پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع پر پہنچی پولس کو خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے، جس میں پجاری نے لکھا ہے کہ اس کی موت کے لئے وہ خود ذمہ دار ہے۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...