کلبرگی میں درجہ حرارت 42.9 ڈگری درج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th May 2017, 1:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:17/مئی (یواین آئی) بنگلورکے محکمہ موسمیات کے دفتر کی جانب سے درج کردہ مشاہدات کے مطابق کرناٹک کے دور دراز کے بعض مقامات پر بارش ہوئی جب کہ ساحلی کرناٹک میں موسم خشک رہا۔کنکاپور میں 6' کے آر نگر میں 4' سری رنگاپٹنم ' مانڈیا میں فی کس 3' الکٹرانک سٹی ' انیکل ' چنا پٹنہ میں فی کس 2' میسورو ' کے آر ساگر میں فی کس ایک سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ شمالی کرناٹک کے دور دراز علاقوں میں اعظم ترین درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ساحلی کرناٹک میں کئی مقامات پر اس میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا۔ جنوبی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات پر بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔یہ ریاست کے چند مقامات پر معمول سے زائد رہا۔ کلبرگی میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.9ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اڈوپی ' اضلاع ' بیدر ' کلبرگی ' یادگیر ' باگل کوٹ ' بنگلور رورل ' بیدر ' کلبرگی ' یادگیر ' باگل کوٹ ' ہاسن ' مانڈیا ' میسورو' چامراج نگر میں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...