کانگریس۔ ٹی آر ایس کا دعوی: تلنگانہ کا مینڈیٹ ہمارے حق میں آئے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 8:44 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،06؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹی آر ایس اور کانگریس زیرقیادت اپوزیشن اتحاد نے جمعرات کو دعوی کیا کہ تلنگانہ کا مینڈیٹ ان کے حق میں آئے گا۔119 رکنی اسمبلی کے لئے کل پولنگ ہوگی۔اس انتخاب میں بی جے پی اور ٹی آر ایس الگ الگ انتخابی میدان میں ہیں۔لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے لیڈر بی ونود کمار نے کہاکہ ہم مکمل اکثریت سے جیتنے جا رہے ہیں۔لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔یہ یکطرفہ جیت ہوگی۔ ہم دو تہائی اکثریت سے جیت جائیں گے۔کریم نگر سے لوک سبھا کے ایم پی نے دعوی کیا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں لوگوں نے کے سی آرکے کاموں کی تعریف کی ہے۔ٹی آر ایس کو چیلنج (جن مورچہ ) سے مل رہا ہے۔ کانگریس، تلگودیشم پارٹی، تلنگانہ جن سمیٹی اور بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے مل کر اتحاد بنایا ہے۔تلنگانہ کے کانگریس انچارج آر سی کھنٹیا نے کہا کہ گروپ کو 80 سے زائد سیٹیں ملیں گی۔سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے اسے سخت مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پرجاکٹمی کی جیت کو لے کر ہم پر اعتماد ہیں۔ریڈی نے کہا کہ انتخابی مہم میں کافی تعداد میں لوگوں کے اکٹھاہونے اور ووٹروں کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن پارٹی کا حوصلہ کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گروپ کے ارکان نے زیادہ تر مقامات پر زمین کی سطح پر متحد ہوکر کام کیا۔سال 2014 کے انتخابات میں ٹی ڈی پی کے ساتھ اتحاد میں پانچ سیٹیں جیتنے والی بی جے پی نے کہا کہ اس سے اس بات کا یقین ہوا کہ تلنگانہ انتخابات میں مقابلہ سہ رخی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...