سونیاگاندھی تلنگانہ میں انتخابی مہم چلائیں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 8:45 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،11؍نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوپی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی اس ماہ کی19تاریخ کے بعد ریاست کادورہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق وہ دو دن تلنگانہ میں قیام کریں گی۔کانگریس ان کے انتخابی دورہ کے ذریعہ رائے دہندوں پر یہ تاثر چھوڑناچاہتی ہے کہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ سونیا گاندھی نے ہی دیا ہے ۔ریاست میں کانگریس نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف چار جماعتوں کانگریس ، تلگودیشم ،جناسمیتی اور سی پی آئی پر مشتمل ایک عظیم اتحاد تشکیل دیا ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ سونیا گاندھی شمالی اور جنوبی تلنگانہ میں8تا9اسمبلی حلقوں میں کانگریس کیلئے انتخابی مہم چلائیں گی۔حال ہی میں صدر کانگریس راہل گاندھی نے بھی تلنگانہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تین جلسوں سے خطاب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سونیاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کے بعد ایک مرتبہ پھر راہل گاندھی بھی ریاست کادورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام کے ساتھ ساتھ روڈ شو میں بھی حصہ لیں گے ۔وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے حلقہ گجویل میں بھی سونیاگاندھی کے دورہ کی توقع ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...