تیجسوی یادو کا نتیش کمار پر حملہ: ہمارے چچا ڈرے ہوئے ہیں، سرجن گھوٹالے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th February 2019, 2:09 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ لگایا ہے۔تیجسوی نے سرجن اسکینڈل کے ذریعے نتیش کمار پر حملہ بولا ہے۔تیجسوی نے کہا کہ سرجن گھوٹالہ سے خود کو بچانے کے لئے وہ بی جے پی اور سی بی آئی سے ڈر کر پلنگ کے نیچے چھپے ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سی بی آئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھی بھی بتایا ہے۔تیجسوی نے کہاکہ نتیش کمار جی سرجن گھوٹالے میں اپنی گردن بچانے کے لئے بی جے پی اور اس کے اتحادی سی بی آئی کے خوف سے چادر اوڑھ کر پلنگ کے نیچے دبکے ہوئے ہیں اور اوپر سے پلنگ کمبل سے ڈھکوا دیا ہے۔ہمارے چچا جی اتنے زیادہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اپنی پارٹی میں عہدیدار بھی امت شاہ کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی بنا رہے ہیں۔تیجسوی یادو وقت وقت پر نتیش کمار پر ٹویٹر اور تقریروں کے ذریعے نشانے لگاتے رہے ہیں۔حال ہی میں بہار میں بگڑتے قانون ونظام پرحزب اختلاف کے رہنما اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلی کو خط لکھا ہے اور اس پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔بہار میں خراب قانون ونظام کو لے کر تیجسوی یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے تاکہ بے خوف ہوکر جرم کرتے رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...