بہار میں بی جے پی کے اتحادی بننے کے بعد سے موب لنچنگ میں اضافہ:تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2019, 11:59 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ 4 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ جب سے بہار کے اقتدار میں بی جے پی آئی ہے، یہاں موب لنچنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ بہار میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موب لنچنگ کے دو واقعات پیش آگئے ہیں۔ان واقعات میں اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں اتحادہواہے ،ایسے واقعات پیش آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے جمعہ کو کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل یہ کہہ رہے ہوں کہ پولیس افسر ان کی بات نہیں سنتے، جہاں تھانے کی بولی لگائی جاتی ہو، اور وہاں انتظامیہ اگر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے تو اس میں کون سے تعجب کی بات ہے ۔ تیجسوی یادو نے وزیر اعلی نتیش کمار کی بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کی توجہ انتظامیہ اور گڈ گورننس پر نہیں بلکہ سیٹوں کی تقسیم پر زیادہ ہے، اس کا خمیازہ ریاست کے عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...