کرپشن الزامات کے بعد تہران کے اصلاح پسند میئر مستعفی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 4:54 PM | عالمی خبریں |

تہران 11اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) ایران کے دارالحکومت تہران کی بلدیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ شہر کے میئر نے مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تہران بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے میئر اصلاح پسند رہ نما محمد علی نجفی کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طورپر میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تاہم گذشتہ برس مئی میں میئر کا عہدہ سنبھالنے والے علی نجفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیماری کے باعث استعفیٰ دیا ہے اور انہیں طویل علاج کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے بیماری کی وضاحت نہیں کی۔بلدیہ کے دیگر عہدیداروں اور ان کے جانشینوں کا کہنا ہے کہ علی نجفی کو کرپشن کے الزامات کی بناء پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ایران کے بنیاد پرست حلقوں کی طرف سے ان پربدعنوانی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔بلدیہ کے ایک سینیر رکن مرتضیٰ الفیری کا کہنا ہے کہ محمد علی نجفی سے ایک رات پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔الفیری نے اپنے ویدیو بیان میں کہا ہے کہ علی نجفی کے ساتھ نامناسب اور غیر مہذبانہ انداز میں بات کی گئی۔ انہیں رات کو سوتے ہوئے اٹھا کر پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر لے جایا گیا۔ میں نے سنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔خیال رہے کہ محمد علی نجفی کا شمار ایران کے اصلاح پسند اور اعتدال پسند رہ نماؤں میں ہوتا جب کہ وہ ملک کے انتہا پسند حلقوں کی طرف سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہے ہیں۔گذشتہ ماہ ایران میں خواتین کے قومی دن کے موقع پر انہوں نے بلدیہ کے زیراہتمام ایک محفل کا انعقاد کیا جس میں اسکول کی بچیوں نے روایتی رقص پیش کیا تھا۔ ایران کے بنیاد پرست حلقوں نے اسے غیراسلامی اور غیراخلاقی تقریب قرار دیتے ہوئے علی نجفی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔