اعتماد سے لبریز ہندوستانی ٹیم جیت کی لے برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2016, 10:58 AM | اسپورٹس |

کنگسٹن، 29؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت سے حوصلہ افزا ہندوستانی ٹیم کل سے یہاں شروع ہو رہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ناتجربہ کارویسٹ انڈیز کی ٹیم پر اپنا دبدبہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔ہندوستانی ٹیم نے 2016-17سیشن کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے ایشیا ء کے باہر سب سے بڑی جیت درج کی جب اینٹیگا میں ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 92رنوں سے شکست دی۔ٹیم انڈیا اس لے کو سیریز میں آگے بھی قائم رکھنا چاہے گی جو چیف کوچ کے طور پر انل کمبلے کی پہلی سیریزہے۔اس بار حالانکہ چیلنج آسان نہیں ہوگا کیونکہ سبینا پارک میں ہری بھری پچ ہندوستان کا انتظار کرے گی جبکہ اینٹیگامیں سست پچ تھی جس پر میچ چار دن کے اندر ہی ختم ہو گیا تھا۔گزشتہ ریکارڈ کو دیکھیں تو 2008کے بعد یہاں کوئی بھی ٹیسٹ پانچ دن تک نہیں چلا ہے۔اس کے بعد سے یہاں ہوئے پانچوں ٹیسٹ چار دن کے اندر ہی ختم ہو گئے تھے جن میں سے ایک میں 2011میں ہندوستان نے 63رنوں سے جیت درج کی تھی ۔ویسٹ انڈیز نے 2015میں یہاں آسٹریلیاکے خلاف کھیلا تھا اور وہ میچ چوتھے روز لنچ تک ہی چلا تھا۔یہ کہنا مشکل ہے کہ ہری بھری پچ سے کس ٹیم کو زیادہ خوشی ہوگی لیکن میزبان ٹیم کو اس سے مقابلہ متوازن معلوم ہو گا۔ہندوستانی ٹیم کو بھی حد سے زیادہ خوداعتمادی سے گریزکرناہوگاکیونکہ ابھی سیریز میں تین ٹیسٹ باقی ہیں۔ہندوستان کا بلے بازی آرڈر مستحکم لگ رہا ہے لیکن سلامی بلے بازمرلی وجے کی فٹنس پر شک ہے۔ابھی تک یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔
مرلی وجے کو سیریز کے پہلے ہی دن صبح شینون گبرئیل کی گیند انگوٹھے میں لگ گئی تھی۔وہ ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگ میں فیلڈنگ کے لیے نہیں اترے تھے ۔حالانکہ وجے نے بدھ کو نیٹ پرپریکٹس کی ، لیکن کل آپشنل پریکٹس سیشن میں نہیں اترے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل کے رہتے ہوئے کیا ٹیم انتظامیہ مرلی وجے کو لے کر کوئی خطرے مول لینا چاہے گا ۔راہل نے ٹیسٹ سیریز سے پہلے دونوں پریکٹس میچوں میں بہترین بلے بازی کی تھی۔دوسرا مسئلہ ٹیم مجموعہ کا ہے جس میں کپتان وراٹ کوہلی کو طے کرنا ہے کہ کیا وہ پھر سے پانچ گیند بازوں کو لے کر اترنا چاہیں گے۔جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ سال گھریلو سیریز میں مشکل وکٹوں پر انہوں نے یہ حکمت عملی نہیں اپنائی تھی۔سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ہری پچ پر انہوں نے اسٹیورٹ بنی کو اتارا تھا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگر ایک یا دو اضافی تیز گیند بازوں کواتارتی ہے تو ہندوستان کو ایک اضافی ماہربلے بازکی ضرورت ہوگی۔اوپرکے تین بلے بازوں مرلی وجے،چتیشورپجارااوراجنکیارہانے نے اینٹیگا میں 566میں سے صرف 45رنز بنائے تھے۔کوہلی کو اپنے گیند بازوں کی ذمہ داری پر بھی غور کرنا ہوگا۔کل وقتی بلے باز اتارنے کا مطلب یہ ہے کہ تینوں تیز گیند بازوں کو اضافی اوور پھینکنے ہوں گے۔ایسے میں وہ بنی کو اتار سکتے ہیں جو مڈل آرڈر میں بلے بازی کے ساتھ میڈیم تیز گیند بازی بھی کر سکتے ہیں۔ایسے میں امت مشرا کو باہر رہنا ہو گا کیونکہ آر اشون نے پہلے ٹیسٹ میں بہترین آل راؤنڈر مظاہرہ کیاتھا ۔اس نے 113رنوں کی اننگ کھیلنے کے علاوہ 83رن دے کر 7 وکٹیں بھی لی تھی ۔ہری بھری پچ پر ہندوستان کے تینوں تیز گیند باز ایشانت شرما،امیش یادو اور محمد سمیع کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو اینٹیگا میں دونوں اننگ میں ناکام رہے۔دوسری طرف یہ پچ میزبان ٹیم کو راس آئے گی اور وہ اپنے گیندبازی اٹیک میں اضافہ کرنا چاہے گی ۔نوجوان الجاری جوزف کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے جبکہ مگل کمنس بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔جوزف نے بنگلہ دیش میں انڈر19ورلڈ کپ میں13وکٹیں حاصل کی تھی ۔کیربیائی بلے بازوں میں نگاہ ملرین سیموئلزپرہوگی جنہوں نے اینٹیگا میں نصف سنچری بنائی تھی۔ایسی قیاس آرائی لگائی جا رہی ہے کہ یہ ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔

اپنے فارم کو لے کر زیادہ فکر مند نہیں ہوں :پجارا 
کنگسٹن، 29؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے مڈل آرڈربلے بازچتیشور پجارانے آخری نصف سنچری6 اننگ پہلے بنایاتھا لیکن سوراشٹرکے اس بلے بازنے کہاکہ وہ اپنے فارم کولے کرزیادہ فکرمندنہیں ہیں اورٹیم کی کامیابی میں اہم کرداراداکرکے خوش ہیں۔پجاراویسٹ انڈیزکے خلاف اینٹیگاٹیسٹ میں پہلی اننگ میں صرف16رنزہی بناسکے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں فکرمندنہیں ہوں،مجموعی طورپراچھی بلے بازی کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزمیں بھی مشکل وکٹوں پراچھی بلے بازی کی تھی۔کئی بار آپ کو حقیقت پسند ہو کر اپنی سنچری یا ڈبل سنچری کے بجائے یہ دیکھناپڑتاہے کہ ٹیم کی کامیابی میں آپ کی کیاحصہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ ٹیسٹ میں ایک خراب شاٹ کھیلا،پہلے سیشن میں نے محنت کی تھی جب گیندسوئنگ لے رہی تھی۔میں نے ہمیشہ اپناکردار ذمہ داری کے ساتھ اداکیاہے۔میں نے انل کمبلے سے بھی بات کی ہے اورانہوں نے مجھے میری بلے بازی کے بارے میں کچھ باتیں بتائیں۔سب سے اہم یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں میری شراکت سے خوش ہیں اور موجودہ فارم کولے کرمثبت سوچ رکھتے ہیں ۔پجارانے کہاکہ ہندوستان کی نظریں سیریزمیں کلین سوئپ کرنے پرہے تاکہ مستقبل میں نمبر ون ٹیم بن سکے۔انہوں نے کہاکہ ہماراپہلا ہدف سریزجیتنا ہے اورہم یہاں سارے ٹیسٹ جیتناچاہتے ہیں لیکن ایک وقت میں توجہ صرف ایک میچ پرہی ہو گی۔ ٹیم کاماحول مثبت ہے اورسبھی اچھی کارکردگی کے لیے بے قرارہیں ۔

کوہلی اینڈ کمپنی نے سوبرس کو 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی
کنگسٹن، 29؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے سر گیری سوبرس کو ان کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ویسٹ انڈیزکے اس عظیم کرکٹر سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ میدان پرآپ(سوبرس)کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔آپ ان چند کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے کھیلنے کا طریقہ بدلا۔شاندارکیریئر اور زندگی کے لیے مبارک باد ۔یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آپ کو آپ کی 80ویں سالگرہ پرمبارکباددے رہا ہوں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے یہ پیغام پوسٹ کیا ہے۔اس میں مزید کہا گیاکہ مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا بھر میں یوں ہی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، آپ کا کھیل دیکھنے میں مزہ آتا رہا ہے۔میں آپ سے مل کر کسی دن کھیل پر بات کرنا چاہوں گا۔یہ میری زندگی کی خواہشات میں سے ایک ہے۔ہندوستان کے کوچ انیل کمبلے، سلامی بلے باز روہت شرما اور ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے بھی کیربیائی بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...