5؍ہزارسرکاری اسکول اساتذہ کو نومبرکی تنخواہ نہیں ملے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12/نومبر(ایس او نیوز) 5؍ہزار سے زائد سرکاری اسکول کے اساتذہ کو نومبر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ محکمہ تعلیمات عامہ نے طے کیاہے کہ ماہانہ دوسو روپئے کا خصوصی بھتہ جو ان اساتذہ کو 2008ء سے دیاجارہاہے اس کو واپس حاصل کرنے کے لئے یہ رقم اس مہینہ کی تنخواہ سے وضع کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے پرائمری اسکول اساتذہ کے لئے خصوصی بھتہ 2006ء میں منظور کیا تھا۔ بعد ازاں یہ بھتہ بڑھاکر پرائمری اسکول اساتذہ کے لئے ماہانہ 300؍روپئے، سکینڈری اساتذہ کے لئے ماہانہ 400؍روپئے اور پی یوسی لکچررز کے لئے ماہانہ 500؍روپئے کردیاگیاتھا۔ لیکن 2008ء میں پرائمری اسکول اساتذہ کے لئے اور 2014ء میں سکینڈری اسکول اساتذہ اور پی یو سی لکچررس کے لئے اس خصوصی بھتہ کا حکمنامہ منسوخ کردیا گیا اس کے باوجود اساتذہ کو یہ بھتہ دیا جارہاتھا۔ سی اے جی کی سرکاری جانچ میں اس بات کا خلاصہ کیا گیاہے۔ ایک اور سرکاری جانچ میں پتہ چلا ہے کہ 1557پرائمری اسکول اساتذہ سے افزود خصوصی بھتہ کے 127؍لاکھ روپئے، 3789؍سکینڈری اسکول اساتذہ سے 512؍لاکھ روپئے اور 1896؍پی یو سی لکچررس سے 193؍لاکھ روپئے حکومت موصول ہونے ہیں۔ ایسے اساتذہ کا تعلق زیادہ تر بلاری، بلگاوی، بیدر، وجیاپور، داونگیرے، ٹمکور، ہاسن اور منڈیا اضلاع سے ہے۔ کرناٹکا پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر بسواراج گریکر نے بتایاکہ اس ضمن میں ہم نے تعلیمات عامہ کے کمشنر اور محکمہ کے اعلیٰ افسروں سے رابطہ کیاہے اور درخواست کی ہے کہ اگر ممکن ہوتو اس خصوصی بھتہ کو جاری رکھاجائے۔ اتنی بڑی رقم کو وضع کرنے کے لئے تنخواہ میں کٹوتی کرنے سے اساتذہ اور ان کے کنبوں کے لئے مشکلات پیداہوں گی۔ ایک سرکاری اسکول ٹیچر نے بتایاکہ پورے ایک مہینہ کی تنخواہ روک لئے جانے کی بجائے یہ رقم قسطوں میں وضع کی جائے تو بہتر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...