امریکا میں اسکول ٹیچر نے طالبہ کا حجاب نوچ ڈالا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیچر معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th November 2017, 4:09 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن 12/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی):  امریکا کے ایک اسکول میں اسلام دشمن انتہا پسند استاد نے مسلمان طالبہ کا حجاب نوچ ڈالا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی نیش ویلی کے صدر مقام ٹینی سیز کے ایک اسکول نیووژن اکیڈمی میں ٹیچر نے بھری کلاس میں مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر زبردستی اتار دیا۔

کلاس میں موجود دیگر طلبہ نے واقعہ کی  ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی جس پر ٹیچر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آنے پر پرنسپل نے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو معطل کردیا ۔

بتایا گیا ہے کہ معطلی سے قبل ٹیچر نے لڑکی کا حجاب نوچنے  کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واقعہ سے لاتعلقی  کا اظہار کیا تھا۔  تاہم سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو نے سچائی کھول کررکھ دی اور ویڈیو کو بطور ثبوت استعمال کرتے ہوئے  ٹیچر کو معطل کردیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا ...

اعتراف شکست یا پھر کچھ اور؟ داعش اور القاعدہ اپنے عزائم میں اب بھی پختہ: امریکی اہلکار

 انسداد دہشت گردی سے وابستہ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے لڑائی اور اْن کے زیر قبضہ علاقے وارگزار کرانے کے سلسلے میں اہم پیش رفت حاصل ہونے کے باوجود، دہشت گردی کی صورت حال پیچیدہ تر ہو گئی ہے۔

چین: عیسائی گرجا گھر کے خلاف سخت کارروائی

حالیہ دِنوں کے دوران بیجنگ کا سب سے بڑا چرچ بند کر دیا گیا ہے، جب کہ چین کے دوسرے شہروں میں مذہبی اجتماعات کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ مسیحی قائدین، دانشور اور شہری حقوق کیوکلا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مذہب کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے مکمل ضابطے میں لانے کی وسیع تر کوشش کا ...

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، چار افراد ہلاک

امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میری لینڈ میں ادویات کی ایک کمپنی رائٹ ایڈ کے ڈسٹری بیوشن مرکز میں جمعرات کی صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ رائٹ ایڈ کی ایک ترجمان پیٹ سیٹریلا نے بتایا کہ ویئر ہاؤس میں تقریباً 1000 افراد کام کرتے ہیں اور یہاں سے 2500 سے زیادہ اسٹوروں ...

عمران خان کے خط کے بعد اب ہند۔ پاک کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں ہوگی میٹنگ

 ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران الگ سے ملاقات ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کی تاریخ اور وقت دونوں فریقوں کے درمیان باہمی رضامندي سے بعد میں طے ...

یڈیورپا میرے صبر کا امتحان نہ لیں؛ حکومت کو گرانے کی بارہا کوشش بی جے پی کو زیب نہیں دیتی: کمار سوامی کا بیان

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو متنبہ کیا ہے کہ بارہا ریاستی حکومت کو گرانے کی کوشش کرکے وہ ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔اگر یہ کوشش جاری رہی تو یڈیورپا کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

منگلورمیں سواریوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی ریت سپلائی کرنے والی ٹپر لاریاں ضبط

منگلورو جنوبی زون کے اے سی پی ، جنوبی زون راؤڑی نگراں دستہ کے ساتھ مشترکہ طورپر کنکناڑی شہری پولس تھانہ حدود کے پڈیل جنکشن اور پمپ ویل قومی شاہراہ پر سواریوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کرنےو الی لاریوں کا پتہ چلنے پر سواریوں کو ضبط کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔