مرکزی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لئے ٹی ڈی پی غیربی جے پی جماعتوں کے رابطے میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آندھراپردیش کو خصوصی درجہ نہیں دےئے جانے اور دیگر مطالبات کو پورا نہیں کرنے سے ناخوش تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے آئندہ مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے معاملہ میں غیربی جے پی اور غیرکانگریسی جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹی ڈی پی کے ارکین پارلیمنٹ نے چھ علیحدہ علیحدہ گروپ بنائے ہیں اور انہوں نے ترنمول کانگریس، بیجو جنتادل، اکالی دل، جنتادل (سیکولر) سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، جنتادل (یونائیٹڈ)، راشٹریہ جنتادل ، لوک جن شکتی پارٹی، اے آئی ایم آئی این، کیرالہ کانگریس، انڈین نیشنل لوک دل، راشپٹریہ لوک دل، سکم ڈیموکریٹک فرنٹ اور دیگر جماعتوں سے مرکزی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملہ پر حمایت حاصل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ٹی دی پی کے اراکین پارلیمان نے حالانکہ گزشتہ اجلاس میں بھی اس سمت میں کوشش کی تھی لیکن کافی تعداد نہیں ہونے اور لوک سبھا میں تعطل پیدا ہونے کی وجہ سے پارٹی اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ٹی ڈی پی کے سپریمو اور آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے ان تمام جماعتوں کے لیڈروں کو تحریر کردہ خط میں کانگریس کی قیادت والی گزشتہ یوپی اے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے آندھراپردیش کی تقسیم میں سائنٹفک نظریہ اختیار نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران منشور میں جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...