بجٹ سے ناراض ہوئے اپنے این ڈی اے کے ساتھی ،ٹی ڈی پی کا ترنمول کانگریس کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندراورباہراحتجاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 8:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت نے 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپناآخری بجٹ پیش کیاہے لیکن بجٹ سے اپوزیشن کے ساتھ مودی حکومت کی اتحادی پارٹیاں بھی خوش نہیں ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیاں توبجٹ کوبیکاربتارہی ہیں۔وہیں تیلگو دیشم پارٹی بھی بجٹ کولے کرمودی حکومت سے ناراض ہے۔ منگل کو ٹی ڈی پی نے پارلیمنٹ کے باہر واقع گاندھی مجسمہ پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ منگل کوپارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی تیلگو دیشم پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیااور نعرے لگائے۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے یہ دعوی کیا ہے کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے وقت ریاست سے جو وعدے کئے گئے تھے ،وہ پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے دوران آندھرا پردیش کی تقسیم کے باعث ہوئے نقصانات کی بھرپائی کیلئے جس پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے وہ ابھی تک نہیں ملا ہے اور بجٹ میں بھی اس معاملے میں انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ٹی ڈی پی ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں بھیاس مسئلے کو زوردارطریقے سے اٹھایا اور پارلیمنٹ کی کاروائی شروع ہوتے ہی ان کے احتجاج کے باعث کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ تیلگو دیشم پارٹی ویسے تو این ڈی اے میں ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ اس کے تعلقات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہ سمجھا جارہا ہے کہ وہ بی جے پی سے ناطہ توڑلے گی۔دوسری طرف ترنمول کانگریس نے بھی منگل کو پارلیمنٹ کے گاندھی مجسمے کے سامنے بجٹ کے خلاف ایک زبردست احتجاج کیا۔ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں جو پوسٹرلے رکھے تھے اس میں کہاگیا تھا کہ کیسے مسلسل خام تیل کی قیمتوں کے کم ہونے کے باوجود حکومت اس کافائدہ عام لوگوں تک نہیں پہنچارہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بجائے مہنگے ہی ہوتے جارہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پہلے ہی کہا ہے کہ یہ بجٹ عام لوگوں کے خلاف ہے۔ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے یہ بھی الزام لگایاکہ اسکولی بچوں کوفری میں ملنے والے مڈڈے۔میل میں بجٹ کم کردیاگیاہے جبکہ ترنمول کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کو بڑھایا جائے۔ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلہ کو اٹھائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ حکومت تیل کاکھیل کس طرح کر رہی ہے۔ایم پی سردپ بندوپادھیائے نے کہا کہ اگر یہ اچھے دن ہیں، تو لوگوں کو اس طرح کے اچھے دن نہیں چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔