ترکی اور روس ادلب میں غیر فوجی علاقے سے باہر رہنے والوں کا تعین کریں گے : اردوغان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 1:48 AM | عالمی خبریں |

انقرہ 24ستمبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اور ماسکو مل کر شام میں اْن شدت پسند گروپوں کا تعیّن کریں گے جن کو اِدلب صوبے میں غیر فوجی علاقے سے باہر کیا جائے گا۔روسی اخبار Kommersant میں تحریر کیے گئے اپنے ایک مضمون میں ایردوآن نے کہا کہ سمجھوتے کے تحت شامی اپوزیشن اْن علاقوں کو برقرار رکھے گی جہاں وہ اس وقت موجود ہے۔ علاوہ ازیں شدت پسند گروپوں کا تعین کر کے ترکی اور روس انہیں مذکورہ غیر فوجی علاقے میں سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک دینے پر کام کریں گے۔ایردوآن نے "رائے اور ویڑن" کے حوالے سے تینوں ممالک کے درمیان اختلافات کا اقرار کیا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماسکو اور تہران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب انقرہ کے حمایت یافتہ شامی اپوزیشن گروپوں نے گزشتہ ہفتے اِدلب کے حوالے سے روس اور ترکی کے درمیان دستخط کیے جانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ البتہ بعض دیگر گروپوں نے اس سمجھوتے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں اور اراضی پر ڈٹے رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔شامی گروپ "نیشنل فرنٹ فار لبریشن" نے ترکی کی سفارت کاری کی اس بڑی کامیابی کو گراں قدر قرار دیا ہے۔ تاہم گروپ کا کہنا ہے کہ وہ روس، ایران اور شامی حکومت کی طرف سے غداری کے اندیشے کے سبب اپنے ہتھیاروں سے دست بردار نہیں ہو گا۔ایک دوسرا گروپ جبہ النصرہ جو اب ہیءۃ تحریر الشام کے نام کا حامل ہے، اِدلب صوبے کے ایک بڑے رقبے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ اس کی جانب سے ابھی تک سرکاری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم گروپ نے اپنے زیر انتظام ایک نیوز ایجنسی کے ذریعے ترکی کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے اور انقرہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے لیے کوشاں ہے۔ جہاں تک اِدلب صوبے میں القاعدہ اور ترکستان اسلامک پارٹی سے مربوط تنظیم "حراس الدین" کا تعلق ہے تو اس نے مذکورہ سمجھوتے کو مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم نے مسلح عناصر پر نئی کارروائیاں کرنے کے لیے زور دیا ہے۔ روس اور ترکی نے مسلح جماعتوں کو اِدلب سے نکل جانے کے لیے 15 اکتوبر تک کی مہلت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔